عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by اضواء »

[center]عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

مسلمان شخص كے ليے عيد كے روز
مندرجہ ذيل كام كرنے مسنون ہيں:


1 - نماز عيد كے ليے جانے سے قبل غسل كرنا.

امام مالك ميں عبد اللہ بن عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے صحيح حديث مروى ہے كہ:

" ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہ عيدگاہ جانے سے قبل غسل كيا كرتے تھے"


نووى رحمہ اللہ تعالى نے نماز عيد كے ليے
غسل كے استحباب پر علماء كرام كا اتفاق ذكر كيا ہے.

جس بنا پر جمعہ المبارك اور اس طرح عام اجتماعات
ميں جانے كے ليے غسل كرنے كا جو سبب اور باعث ہے
وہى سبب اور معنى عيد ميں بھى پايا جاتا ہے،
بلكہ عيد ميں تو يہ سبب اور بھى زيادہ ظاہر ہے.


2 - عيد الفطر كى نماز سے قبل كچھ نہ كچھ كھا كر جانا،

عيد كے آداب ميں ہے كہ نماز عيد الفطر كے ليے جانے
سے قبل كچھ نہ كچھ كھانا چاہيے
حتى كہ چاہے چند كھجوريں ہى كيوں نہ كھائى جائيں.

امام بخارى رحمہ اللہ تعالى نے
انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے كہ:

" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم عيد الفطر كے روز كھجوريں
كھانے سے قبل نماز عيد كے ليے نہيں جاتے تھے،
اور كھجوريں طاق ( يعنى ايك يا تين ) كھاتے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 953 ).


نماز عيد الفطر سے قبل كچھ كھا كر جانا اس ليے مستحب كيا گيا ہے
كہ اس دن روزہ نہ ركھا جائے، اور يہ روزے ختم ہونے كى نشانى ہے.


اور جسے كھجور بھى نہ ملے تو اس كے ليے
كوئى بھى چيز كھانا مباح ہے.


3 - عيد كے روز تكبيريں كہنا:

عيد كے روز تكبيريں كہنا عظيم سنن ميں شامل ہوتا ہے،
كيونكہ ارشاد بارى تعالى ہے:


﴿تا كہ تم گنتى پورى كرو، اور اللہ تعالى نے
جو ہدايت تمہيں دى ہے
اس پر اس كى بڑائى بيان كرو، اور اللہ تعالى كا شكر ادا كرو﴾.


وليد بن مسلم رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:
ميں نے اوزاعى اور مالك بن انس سے عيدين ميں بلند آواز
سے تكبيريں كہنے كے متعلق دريافت كيا تو وہ كہنے لگے:


" جى ہاں، عبد اللہ بن عمر رضى اللہ تعالى عنہما
عيد الفطر كے روز امام كے آنے تك بلند آواز سے تكبيريں كہتے تھے"


ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما
عيد الفطر اور عيد الاضحى كے روز
عيدگاہ آنے تك تكبيريں كہتے،
اور وہاں آكر بھى امام كے آنے تك تكبيريں
كہتے رہتے تھے.


ابن ابى شيبہ نے زہرى سے صحيح سند
كے ساتھ كے بيان كيا ہے كہ:


" جب لوگ گھروں سے نكلتے تو عيد گاہ
پہنچنے تك
بلند آواز كے ساتھ تكبيريں كہتے، حتى كہ جب امام آ جاتا
تو لوگ تكبيريں
كہنا ختم كرتے اور جب امام تكبيريں كہتا تو لوگ بھى
تكبيريں كہتے"



ابن شہاب زہرى رحمہ اللہ تعالى كہا كرتے تھے:

لوگ گھروں نكل كر عيد گاہ جانے اور عيد گاہ
ميں امام كے آنے تك تكبيريں كہا كرتے تھے"


عيد الفطر ميں تكبيريں كہنے كا وقت چاند رات سے شروع ہو كر
نماز عيد كے ليے امام كے آنے تك رہتا ہے.


" الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد "

4 - عيد كى مباركباد دينا:

عيد كے آداب ميں ايك دوسرے كو عيد كے روز
اچھے الفاظ ميں
مباركباد دينا شامل ہے، چاہے اس كے الفاظ
كوئى بھى ہوں،
مثلا ايك دوسرے كو يہ كہے:


تقبل اللہ منا و منكم. اللہ تعالى ہم اور آپ سے قبول فرمائے.

يا عيد مبارك يا اس طرح كے كوئى اور الفاظ كہيں
جو مباركباد كے ليے مباح اور جائز ہوں.


جبير بن نفير رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

عيد كے روز جب نبى كريم صلى اللہ كے
صحابہ كرام ايك دوسرے كو ملتے تو وہ ايك دوسرے
كو يہ الفاظ كہا كرتے تھے:


" تقبل منا و منك " آپ اور ہم سے قبول ہو.


لہذا عيد كى مباركباد دينا صحابہ كرام كے ہاں معروف تھى،

اس ميں كوئى شك نہيں كہ مباركباد دينا مكارم اخلاق
اور مسلمانوں كے مابين اجمتاعيت حسنہ شامل ہوتى ہے.


5 - عيد كے ليے خوبصورتى اور اچھا لباس پہننا:

عبد اللہ بن عمر رضى اللہ تعالى سے مروى ہے كہ:

" عمر رضى اللہ تعالى عنہ نے بازار سے ايك
ريشمى جبہ فروخت ہوتے ہوئے
ديكھا تو اسے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم
كے پاس لا كر عرض كيا:

" اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم اسے خريد ليں
تا كہ آپ اسے عيد كے روز اور وفود كو ملنے كے ليے
بطور خوبصورتى پہننا كريں،
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" يہ تو اس كے ليے ہے جس كا آخرت ميں كوئى حصہ نہيں... "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 948 ).


اس آيت ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے
عيد كے ليے
خوبصورتى اختيار كرنے پر انكار نہيں كيا بلكہ اس كا اقرار كيا،
ليكن اس جبہ كو خريدنے سے انكار كيا كيونكہ وہ ريشمى تھا.

جابر رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ كا ايك جبہ تھا
جو آپ صلى اللہ عليہ وسلم عيدين اور
جمعہ كے روز زيب تن كيا كرتے تھے "

صحيح ابن خزيمہ حديث نمبر ( 1765 ).


اس ليے آدمى كو چاہيے كہ وہ عيد
كے ليے خوبصورت ترين لباس زيب تن كرے.


6 - نماز عيد كے ليے آنے جانے ميں راستہ بدلنا.

جابر بن عبد اللہ رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ:

" عيد كے روز رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم راستہ تبديل كيا كرتے تھے"

صحيح بخارى حديث نمبر ( 986 ).


اس كى حكمت كے متعلق يہ كہا گيا ہے كہ:
تا كہ روز قيامت دونوں راستے گواہى ديں،
روز قيامت زمين اپنے اوپر خير اور شر كے عمل
كى گواہى دے گى.


ايك قول يہ ہے كہ: دونوں راستوں ميں اسلامى شعار كا اظہار ہو.

اور ايك قول يہ ہے كہ: اللہ تعالى كا ذكر ظاہر كرنے كے ليے.

اور ايك قول يہ بھى ہے:

تا كہ تعليم اور فتوى اور اقتداء يا پھر ضرورتمندوں پر صدقہ وغيرہ كے
ذريعہ لوگوں كى حاجتيں پورى ہوں، يا پھر اپنے
رشتہ داروں كى زيارت اور ان سے صلہ رحمى ہو.


واللہ اعلم .[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by پپو »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by اضواء »

پپو wrote:جزاک اللہ

الله يجزاك الجنه
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:جزاک اللہ

الله يجزينا ويجزيك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ
[center]Image[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عيدكے روزكيےجانےوالےآداب اورسنتيں كيا ہيں؟

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:جزاک اللہ
الله يجزاك الجنه
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”