حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

[center]حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن اورصحابہ کرام
کی قبورکے علم کی کیا اھمیت ہے


سا‏ئل کا کہنا ہے کہ حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی قبرکی جگہ کے بارہ میں لوگوں کی راۓ بہت ہی زيادہ ہیں ، اورکیا صحابہ کرام رضي اللہ عنہم کی قبور کے علم سے مسلمانوں کو کوئ فائدہ ہے ؟

الحمد للہ

اس میں لوگ حقیقی طورپراختلاف رکھتے ہیں ، ایک قول تویہ ہے کہ انہیں عراق میں دفن کیا گيا ، اورکچھ کہتے ہیں کہ وہ شام میں دفن ہیں ، واقعتا وہ کہاں دفن ہیں یہ تواللہ تعالی ہی جانتا ہے ۔
اورسر کے متعلق بھی مختلف اقوال ملتے ہیں ، کچھ تویہ کہتے ہیں کہ وہ شام میں ہے ، اوربعض کا یہ کہنا ہے کہ ان کا سر عراق میں ہے ، اور یہ بھی کہا گيا ہے کہ وہ مصر میں ہے ، اورصحیح بات تو یہ ہے کہ جو مصرمیں ہے وہ نہ تو ان کی قبر اور نہ ہی ان کا سر ہے بلکہ یہ ایک فاش غلطی ہے ۔


اہل علم نے اس کے متعلق کتابیں لکھیں ہیں جن میں یہ بیان کیا گيا ہے کہ مصر میں ان کی کوئ چيز بھی نہیں اور نہ ہی وہاں جانے کی کوئ وجہ ہی بنتی ہے ، ظن غالب یہی ہے کہ وہ شام میں ہے اس لیے کہ ان کا سر یزید ابن معاویہ کے پاس لےجایا گيا تھا جوکہ شام میں تھا تویہ نہیں کہا جاسکتا کہ اسے مصر لے جایا گيا تھا ، یاتو وہ شام میں ہی دفن کیا گيا اوریاپھر عراق میں جہاں ان کا جسم تھا واپس کردیا گيا ۔

بہرحال لوگوں کو اس بات کی کوئ ضرورت نہیں کہ وہ یہ معلوم کرتے پھریں کہ وہ دفن کہاں کیے گۓ اور کہاں ہیں ، مشروع تو یہ ہے کہ وہ ان کے لیے دعاۓ مغفرت اوررحمت کی جاۓ ، اللہ تعالی ان کے گناہ معاف فرماۓ اوران سے راضی ہو وہ مظلوم ومقتول تھے ۔

ان کےلیے دعاۓ مغفرت ورحمت کرنی چاہیے اوران کے لیےاللہ تعالی سے خیرکثير کی امید رکھنی چاہیے ، اور پھروہ اوران کے بھائ دونوں ( یعنی حسن وحسین رضی اللہ تعالی عنھما ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جنتی نواجوانوں کے سردار ہیں ۔

اب جس شخص کوان کی قبر کا علم ہے وہ اس کے لیے دعا مغفرت کرتا ہے جس طرح کہ دوسری قبروں کی زیارت کی جاتی ہے تووہ بھی اس کے بارہ میں بغیر کسی غلو اورعبادت کے دعا کرتا ہے توکوئ حرج نہیں ۔

اسی طرح دوسرے فوت شدگان کی ان سے بھی سفارش طلب جائز نہیں اس لیے کہ میت سے کچھ مانگا نہیں جاسکتا بلکہ اگروہ مسلمان ہوتو اس کے لیے دعاۓ مغفرت کی جاتی ہے کونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( قبروں کی زيارت کیا کرو اس لیے کہ وہ تمہیں موت یاد دلاتی ہیں ) ۔

اب جوبھی حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہما یا کسی دوسرے مسلمان کی قبر پرصرف اس لیے جاتا ہے کہ ان کے لیے دعاۓ مغفرت ورحم کی جاۓ تویہ سنت ہے ، لیکن قبروں کی زيارت کا اگر یہ مقصدہو کہ وہاں جاکر اس سے مدد واستعانت طلب کی جاۓ اوراس سے سفارش طلب کی جاۓ تویہ غیرشرعی فعل بلکہ شرک اکبر ہے ۔

اوراسی طرح قبر پرنہ توکوئ عمارت مسجد و قبہ وغیرہ تعمیر کرنا جائزہے اورنہ ہی چراغان کرنا اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( اللہ تعالی یھود و نصاری پرلعنت کرے انہوں نے اپنے
انبیاء کی قبروں کومسجدیں بنا لیا ) صحیح بخاری و مسلم ۔


اوراسی طرح صحیح میں حدیث ہے کہ جابربن عبداللہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ :

نبی صلی اللہ علیہ رسلم نے قبروں کوپکا کرنے اوران پربیٹھنے اوران پر عمارت کرنے سے منع فرمایا ۔

تواب اس حدیث کی بنا پر نہ تو قبر پر کوئ عمارت اور قبہ بنانا جائز ہے اورنہ ہی اس پرخوشبولگانا یا چراغاں کرنا اورنہ ہی کپڑے اورغلاف چڑھانا تویہ سب کچھ ممنوع اورشرک کے وسائل ہیں ۔

اور اسی طرح قبرکے پاس نماز بھی نہیں پڑھی جاۓ گی اس لیے کہ جندب بن عبداللہ بجلی رضي اللہ تعالی عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان نقل کیا ہے کہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( ہوشیار رہو تم سے پہلے لوگوں نے انباء اورصالحین کی قبروں
کو مساجد بنا لیا تھا توتم قبروں کومساجد نہ بنانا میں تمہیں
اس سے منع کرتا ہوں ) صحیح مسلم ۔


یہ حدیث اس پردلالت کرتی ہے کہ قبروں کے پاس نہ تو نماز پڑھی جاۓ اور نہ ہوانہیں مسجد بنایا جاۓ ، اس لیے کہ یہ شرک کے وسائل اور اسی طرح غیراللہ کی عبادت و دعا اور ان سے استعانت اور ان کے لیے نذرو نیاز اور ان کی قبروں کوباعث برکت سمجھتے ہوۓ انہیں چھونا یہ سب ایسے کام ہیں جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اوربچنے کا کہا ہے ۔

صرف قبروں کی شرع طریقہ سے ہی زیارت کی جا سکتی ہے جو کہ بغیر کسی سفرکے ہواور صرف اس کے لیے دعاۓ مغفرت رحم تک محدود رہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے اورصراط مستقیم کی راہنمائ کرنے والا ہے .

للشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by شازل »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

شازل wrote:جزاک اللہ

الله يجزينا ويجزيك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by پپو »

جزاک اللہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

پپو wrote:جزاک اللہ

بارك الله فيك ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:جزاک اللہ

الله يجزاك كل خير ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

نورمحمد wrote:جزاک اللہ


يجزينا و يجزيك كل خير ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
سیدعباس حسین
کارکن
کارکن
Posts: 86
Joined: Mon Aug 10, 2009 12:31 am

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by سیدعباس حسین »

اضواء
تم اللہ کے خو ف سے ڈرو

تم لکھتے ہو
بہرحال لوگوں کو اس بات کی کوئ ضرورت نہیں کہ وہ یہ معلوم کرتے پھریں کہ وہ دفن کہاں کیے گۓ اور کہاں ہیں ، مشروع تو یہ ہے کہ وہ ان کے لیے دعاۓ مغفرت اوررحمت کی جاۓ ، اللہ تعالی ان کے گناہ معاف فرماۓ اوران سے راضی ہو وہ مظلوم ومقتول تھے ۔

کیا حسین ra: نے کبھی کوئی گناہ کیا ہے؟
دعاۓ مغفرت کی ضرورت تم جیسے لوگون کو ہوتی ہے امام حسین ra: کو نہٰن
جب رسول sw: نے فرمادیا ہے کے میرا گھرانہ گناہ سے پا ک ہے

اصل میں آپ کے دل میں بغض ہے آل رسول sw: کے لئے

اللہ اپ جیسے نام نہا د عالم اور مسلمانوں کو ھدایت دے
کیا تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ
قتلِِِِِِ شبیر ra: ہوا نعرہ تکبیر کے ساتھ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by چاند بابو »

محترم سید عباس حسین صاحب آپ خوامخواہ ایک بات کو کسی دوسری طرف لے جانے کی کوشش میں نظر آتے ہیں.
نا تو اس پوسٹ میں کہیں یہ لکھا ہے کہ خدانخواستہ حضرت امام حسین ra: سے کوئی گناہ سرزد ہوا ہے اور نہ ہی یہ بات درست ہے کہ ان کے لئے دعائے مغفرت نہیں کی جا سکتی ہے. کیونکہ آقا sw: نے بھی اپنی اولاد اور اپنی امت کے لئے ہمیشہ دعائے مغفرت کی ہے.
اس پوسٹ میں نا تو کسی نے کسی کے خلاف لکھا ہے اور نا ہی ہمارے اکابر اور آل نبی sw: کی شان میں کوئی گستاخی کی ہے اور نا ہی اس پوری تحریر میں سے کہیں آلِ رسول sw: کے بارے میں بغض نظر آتا ہے.
اگر ایسا ہوتا تو میں وہ پہلا شخص ہوتا جو اس کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتا. اس لئے براہ مہربانی اپنے خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں اور ایک اچھی بات کو فرقہ واریت کے دائرے میں لانے سے گریز فرمائیں.
اورہمیں صرف اپنی رائے سے نوازیں ناکہ براہ راست کسی بھی رکن سے ایسے لہجے میں مخاطب ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ اس رکن کی تذلیل کے مرتکب ہو رہے ہیں جو بلاشبہ ایک ناپسندیدہ عمل ہے.

امید ہے آپ آئندہ محتاط رویہ اختیار کریں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by پپو »

میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ حذف کر دیں اور ایک آخری وارننگ بھائی جاں کے بھی گوش گزار کر دی جائے ہم الحمد اللہ مسلمان ہیں محب اہل بیت بھی ہماری تو بخشش بھی انہی کے صدقے ہو گی
کجا جو بات آپ نے کہی لیکن ہماری کوشش ہے ہم ان کی تعیلم اور راستے کو مضبوط پکڑیں تاکہ عمل ہو نہ کہ صرف خالی عقیدت لہذا عمل پہلے ہے دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان کے راستے پر عمل کی توفیق دے آمین
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by اضواء »

فورم کے فاضل و معزز "" چاند بھیا اور ڈاکٹر پپو صاحب ""نے جواب کافی اور شافی
دیدیا ہے
اس لئیے اب میرا کچھہ کہنا ضروری بھی نہیں ہے

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ ہميں اور آپ كو دين كى سمجھ عطا فرمائے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سرکہاں دفن ہے

Post by چاند بابو »

شکریہ اضواء بہنا مجھے آپ سے یہی امید تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”