كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

[center]كيا بيوى كو خاوند سے سوال كرنےكا حق حاصل ہے كہ وہ كہاں جا رہا ہے، يا كہ ايسا كرناحرام ہے ؟

كيا شريعت بيوى كو اپنے خاوند سے دريافت كرنے سے
منع كرتى ہے كہ وہ كہاں جا رہا ہے،
كيا شريعت ميں بيوى كے ليے ايسے سوالات كرنا حرام ہيں ؟

الحمد للہ:

شريعت اسلاميہ نے خاوند اور بيوى دونوں پر واجب قرار ديا ہے
كہ وہ ايك دوسرے سے حسن معاشرت كے ساتھ پيش
آئيں اور آپس ميں اچھے طريقہ سے بود و باش اختيار كريں.

ابن كثير رحمہ اللہ كا كہنا ہے:

" قولہ عزوجل:

{ اور ان ( بيويوں ) كے ساتھ اچھے طريقہ
سے بود و باش اختيار كرو }النساء ( 19 ).

يعنى حسب استطاعت بيوى كو اچھى بات كہو،
اور اپنے افعال ميں بھى اچھائى اختيار كرو،
اور اپنى شكل و صورت بھى اچھى بناؤ،
جيسا آپ خود چاہتے ہيں كہ وہ آپ كے ليے يہ سب كچھ كرے،
تو بالكل اسى طرح آپ بھى وہى كچھ كريں جو اس سے چاہتے ہيں.

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

{ اور ان ( عورتوں ) كے بھى بالكل اسى طرح حقوق ہيں
جس طرح ان پر حقوق ہيں اچھے طريقہ كے ساتھ }البقرۃ ( 228 ).

تفسير ابن كثير
اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ خاوند اور بيوى كے
حقوق ميں فرق پايا جاتا ہے،
اور اسى طرح بيوى اور خاوند كى
طبيعت ميں بھى فرق ہوتا ہے.

مثلا بيوى اپنے خاوند كى اجازت كے بغير گھر سے
باہر نہيں نكل سكتى، ليكن خاوند كے ليے ايسا نہيں
كہ وہ بھى اپنى بيوى سے اجازت لے كر اور اسے بتا كر ہى جائے.

اسى طرح بيوى اپنے خاوند كے گھر ميں كيسى ايسے
شخص كو داخل ہونے كى اجازت نہيں دے سكتى جسے
خاوند پسند نہيں كرتا، ليكن يہ چيز خاوند كے ليے نہيں ہے
كہ وہ بھى بيوى كى اجازت كے بغير كسى كو نہ داخل ہونے دے.

اس كے علاوہ ازدواجى زندگى ميں اور بھى كئى
ايك معاملات ايسے ہيں جنہيں خاوند جانتا ہے
اور شريعت مطہرہ نے اسے بيان كيا ہے،
يا پھر عرف عام ميں عادتا معروف ہيں.

كسى بھى عرف ميں اور نہ ہى شريعت الہى ميں يہ چيز معروف ہے
كہ بيوى كو يہ حق پہنچتا ہے كہ اسےمعلوم ہونا چاہيے
كہ اس كا خاوند كہاں جا رہا ہے، اور كہاں نكل رہا ہے؛
كيونكہ اصل ميں خاوند نے تو كئى كاموں اور مصلحتوں كے ليے
گھر سے جانا ہوتا ہے؛ ان كا تعلق كام كاج سے بھى ہوتا ہے
اور عبادت سے بھى اور صلہ رحمى كے ساتھ بھى، اس ليے
يہ ناممكن ہے كہ بيوى كو حق ديا جا سكے كہ خاوند جاتے
وقت بيوى كو بتا كر جائے كہ وہ كہاں جا رہا ہے
اور كس كام كے ليے نكل رہا ہے.

اور يہ چيز طبعى طور پر بيوى كے ليے نہيں ہے
كيونكہ وہ تو گھر سے نادر ہى نكل كر جاتى ہے،
اور اس ليے بھى كہ اس كے سارے امور اور معاملات
تو گھر كے ساتھ ہى وابستہ ہيں.

ليكن اس كے ساتھ ساتھ ہم يہ نہيں كہ سكتے
كہ بيوى كے ليے خاوند سے دريافت كرنا حرام ہوگا
كہ وہ كہاں جا رہا ہے، بلكہ ابھى تك لوگ ديكھتے ہيں
كہ خاوند اپنى بيوى كو بتا كر جاتا ہے،
اور خاص كر جوانى كى عمر ميں.

يا پھر ہو سكتا ہے اس كا تعلق صرف خاوند كے
ساتھ ہو يا پھر اس كى كوئى سوكن ہو،
اور وہ ڈرتى ہو كہ كہيں وہ اس كى بارى ميں دوسرى بيوى
كے پاس نہ چلا جائے، يا اسے خدشہ ہو كہ
خاوند كا سلوك پسنديدہ نہ ہو.

ليكن يہ چيز قبول اور تحمل كى حدود ميں رہنا چاہيے
جبكہ خروج قليل ہو، اور كبھى كبھار ايسا ہوتا ہو،
ليكن يہ عام طبيعت نہيں بن سكتى كہ وہ جب بھى
گھر ميں آئے يا گھر سے نكلے تو بيوى كو بتا كر جائے،
كيونكہ ايسا تو كوئى خاوند برداشت نہيں كر
سكتا يا پھر اس سے اچھى زندگى بسر نہيں ہو سكتى.

ليكن ہم خاوند كو تنبيہ كرتے ہيں كہ ان كے ليے بہتر
اور افضل يہى ہے كہ جب زيادہ مدت كے ليے جا رہے
ہوں تو وہ اپنى بيويوں كو بتا كر جائيں كہ وہ كہاں جا رہے ہيں،
يا پھر وہ ايسى جگہ اور ايسے كام كے ليے جا رہا ہو جو خطرناك ہو؛
كيونكہ ايسا كرنے ميں بہت سارے فوائد پائے جاتے ہيں:

اول:

اس سے بيوى كى قدر و قيمت ميں اضافہ ہوتا ہے،
اور اسے وہ اہميت دى جائيگى جس كا ايك
شريك حياۃ مستحق ہوتا ہے.

دوم:

زيادہ مدت دور اور غائب رہنے كى بنا پر بيوى
كو جو پريشانى لاحق ہو گى اس سے بيوى بچ جائيگى.

سوم:

اگر خاوند خطرناك جگہ گيا ہو اور طويل عرصہ تك واپس نہ آئے
تو پھر اسے جلدى تلاش كيا جا سكتا ہے،
مثلا امن و عامہ كے محكمہ سے رابطہ كر كے،
يا پھر ايسے مد مقابل سے ملاقات كر كے جس سے اسے خطرہ تھا،
يا پھر كسى ايسى جگہ گيا ہو جہاں كا امن و امان ہى بحال نہيں.

بعض جگہوں پر جانے كا بيوى كو بتانے
ميں پہل كرنا بہت ہى اچھى بات ہے اور اس ميں خير ہے
قبل اس كے كہ بيوى خود دريافت كرے.

ہمارى تو رائے يہى ہے كہ اس طرح كے معاملات ميں بيوى
كو اعتماد ميں لينا اور اسے بتانا ازدواجى تعلقات ميں بہترى
اور تقويت كا باعث بنتا ہے، اور آپس ميں ايك دوسرے سے
محبت و الفت اور تعلق ميں اضافہ كا باعث ہے.

ہم بيوى كو تنبيہ كرتے ہيں اور ايسا كرنے سے اجتناب كرتے ہيں
كہ جب بھى خاوند گھر سے جانے لگے يا پھر نكلے
تو وہ ہر بار اس سے دريافت مت كرے كہ وہ كہاں جا رہا ہے
كيونكہ ايسے سوالات عام طور پر خاوند كو اچھے نہيں لگتے
اس ليے عقل و دانش ركھنے والى اور تجربہ كار مائيں
اپنى بيٹيوں كو شادى سے قبل ہى بتا ديتى ہيں كہ
وہ خاوند سے اس طرح كے سوالات مت كريں.

اسى طرح ہم اپنى فاضلہ بہنوں كو يہ تنبيہ كرتے ہيں كہ
وہ اپنے خاوندوں كو ـ بعض اوقات چاہے زيادہ ہى ہو ـ
نصيحت كيا كريں كہ وہ گھر سے كمائى وغيرہ
يا پھر شب بيدارى كے ليے نكلنے ميں اللہ كا خوف كريں.

شيخ محمد صالح المنجد
{ المملكة العربية السعودية}

“““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““““
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: كيا بيوى كو خاوند سے سوال كرنےكا حق حاصل ہے كہ وہ كہاں ج

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ. بہت عمدہ شیئرنگ ہے. r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كو خاوند سے سوال كرنےكا حق حاصل ہے كہ وہ كہاں ج

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ. بہت عمدہ شیئرنگ ہے. r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e

بارك الله فيك

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by پپو »

میں تو اتنا جانتا ہوں میاں بیوی کو اللہ تبارک تعالیٰ نے ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے اور وہ کیسا لباس ہے جو جسم سے الگ ہو بیوی کو حق ہے اگر وہ چاہیے تو میاں کے بارے میں دریافت کرسکتی ہے
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ.
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ

عمدہ شیئرنگ کے لیئے بہت بہت شکریہ بہن۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

پپو wrote:میں تو اتنا جانتا ہوں میاں بیوی کو اللہ تبارک تعالیٰ نے ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے اور وہ کیسا لباس ہے جو جسم سے الگ ہو بیوی کو حق ہے اگر وہ چاہیے تو میاں کے بارے میں دریافت کرسکتی ہے

احسنت و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

نورمحمد wrote:جزاک اللہ.

يجزينا و يجزيك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:جزاک اللہ

عمدہ چیئرنگ کے لیئے بہت بہت شکریہ بہن۔

يجزينا و يجزيك كل خير و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

اللہ آپ کو اجر عظیم نصیب فرمائے. آمین. r:o:s:e
Last edited by علی عامر on Fri Apr 22, 2011 3:45 pm, edited 1 time in total.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

علی عامر wrote:جزاک اللہ.

اللہ آپ کو اجر عظمین نصیب فرمائے. آمین. r:o:s:e
اللھم آمین !!!
اللہ سبحانه آپ کو اور ہم سبکو بھی اجر عطاء کرے

جزآك ربي الجنة !!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by نورمحمد »

آمین
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by عتیق »

آمین ثم آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

الله يجزاكم خير و بارك الله فيكم
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Shahid Abbas
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Mon Aug 26, 2013 1:29 pm
جنس:: مرد

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by Shahid Abbas »

ماشااللہ بہت تفصیلی اور معلوماتی جواب ہے. جزاک اللہ خیر.
بریٹا لعلوی
کارکن
کارکن
Posts: 75
Joined: Fri Jul 26, 2013 12:16 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by بریٹا لعلوی »

جزاک اللہ ......اتنی خوبصورت شئیرنگ کےلئیے بہت بہت شکریہ
’’دنیا میں کوئی ایسا شخص‌نہیں‌جو 360 دن علی الصباح اٹھتا ہواور وہ اپنےگھرانے کو مالدار نہ بنا سکے۔‘‘
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

Shahid Abbas wrote:ماشااللہ بہت تفصیلی اور معلوماتی جواب ہے. جزاک اللہ خیر.

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: كيا بيوى كوخاوندسےسوال كرنےكاحق ہےكہ وہ كہاں جارہا ہے؟

Post by اضواء »

بریٹا لعلوی wrote:جزاک اللہ ......اتنی خوبصورت شئیرنگ کےلئیے بہت بہت شکریہ
Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”