روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by اضواء »

[center]اللہ سبحانہ وتعالی نے مسلمانوں پر رمضان المبارکے کے روزے
رکھنے فرض کیے ہیں اورروزہ داروں کو اس پر اجر عظیم عطاکرنے کا وعدہ کیا ہے ،
اس لیے کہ جب روزہ رکھنے کا عظیم اجرو ثواب تھا تواللہ تعالی نے بھی
اس کی تعیین نہیں فرمائی بلکہ اس کے بارہ میں
حدیث قدسی میں اللہ تعالی نے کچھ اس طرح فرمایا :

( سوائے روزے کے کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اورمیں ہی اس کا اجر دونگا ) ۔

رمضان المبارک کے فضائل تو بہت زيادہ ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے
کہ اللہ تعالی نے روزہ داروں کے لیے باب الریان تیار کیا ہے
جس کا حدیث میں بھی ذکر ملتا ہے ۔

سہل رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہےاوراس میں
روز قیامت صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے ان کے
علاوہ کوئي اورداخل نہيں ہوسکتا ، کہا جائے گا
روزہ دار کہاں ہیں ، تووہ کھڑے ہوں گے
اس دروازے میں ان کے علاوہ کوئي
اورداخل نہيں ہوگا جب یہ داخل
ہوجائيں گے تو وہ دروازہ
بند کردیا جائے گا )
صحیح بخاری
صحیح مسلم
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by اضواء »

[center]یہ تومعلوم ہے کہ جنت کے بہت سے دروازے ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے
بھی اپنے اس فرمان میں خبر دی ہے کہ :

{ ہمیشہ رہنے والے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اوران کے باپ دادوں
اوربیویوں اوراولادوں میں سے بھی جونیکوکار ہوں گے ،
ان کے پاس فرشتے ہر ہر دروازے سے داخل ہوں گے }
الرعد ( 23 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پراللہ تعالی نے کچھ اس طرح فرمایا :

{ اورجولوگ اپنےرب سے ڈرتے اورتقوی اختیارکرتے تھے ان کے گروہ گروہ
جنت کی طرف روانہ کیے جائيں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئيں گے
اوردروازے کھول دیۓ جائيں گے اوروہاں کے نگران ان سے کہيں گے
تم پرسلام ہو ، تم خوش رہو تم اس میں ہمیشہ کے داخل ہوجاؤ }
الزمر ( 73 ) ۔

اوراحادیث صحیحہ میں یہ ثابت ہے کہ جنت کے آٹھ دروازے ہيں :

سہل بن سعدرضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جنت میں آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک دروازہ ریان ہے جس میں
روزہ داروں کے علاوہ کوئي اور داخل نہيں ہوگا )
صحیح بخاری[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by اضواء »

[center]اللہ تعالی کا اس امت پر فضل وکرم ہے کہ وہ رمضان المبارک میں
جنت کے آٹھوں دروازے
کھول دیتا ہے

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جب رمضان شروع ہوتا ہے توجنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتےہیں اور
شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔

صحیح بخاری
صحیح مسلم

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں جنت کی
نعمتوں میں داخل فرمائے
انپی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔

واللہ اعلم .[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by nizamuddin »

اللہ تعالی ہمیں اس ماہ مبارک کے تمام برکات و فیوض اور رحمتوں سے سرفراز فرمائے۔۔۔۔ آمین
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: روزے دار کوباب الریان سے پکارا جائے گا

Post by اضواء »

اشكركم جميعا ...بارك الله فيكم .. ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”