ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by چاند بابو »

1.ائیر پورٹ روانگی سے چند دن پہلے بغل کے بال ،زیرِناف بال اور ناخن وغیرہ کاٹ لیں۔
2.احرام باندھنے سے پہلے غسل (یا کم از کم ) وضو کریں تو نیت کر یں کہ احرام باندھنے کے لئے غسل یا وضو کر رہا ہوں۔
3.مرد حضرات بغیر سلی ہوئی دو چادریں لیں ایک تہہ بند باندھ لیں اور دوسری سے دونوں شانوں کو ڈھانک کر رکھیں۔
4.احرام کی حالت میں ایسا جوتا پہننا مردکیلئے منع ہے جو پاوں کی ابھری ہوئی ہڈی کو ڈھانپ لے۔ اسلئے بہتر ہے کہ ہوائی چپل استعمال کریں
5. اگر مکروہ وقت نہ ہو تو سر ڈھانک کر دو رکعت نمازاحرام کی نیت سے پڑھیں۔
6.نماز پڑھنے کے بعد سر سے کپڑا ہٹا لیں اور بیٹھے ہوئے عمرہ کی نیت کر لیں"اے اللہ میں عمرہ کی نیت کرتا ہوں اے اللہ اسے میرے لئے آسان کردے اور اسکو قبول فرمالے "۔ تین بار تلبیہ مرد اونچی آواز سے اور خواتین آہستہ آہستہ پڑھیں "لبیک اللھم لبیک ،لبیک لا شریکَ لکَ لبیک ، اِنّ الحمدَوالنِّعمَتَ لک والمُلک،لا شریک لک۔
7.مکہ معظمہ پہنچ کر مسجدالحرام جائیں اپنا دایاں پاوں اندر رکھیں اور مسجد میں داخلہ کی دعاپڑھیں
"بسم اللہ والصلٰوۃ والسلام علیٰ رسول اللہ اللّھم افتح لی ابواب رحمتکَ"
نظریں نیچی رکھیں اور سامنے چلتے جائیں جب سفید فرش آ جائے تو نظریں اوپر اٹھائیں سامنے بیت اللہ(خانہ کعبہ) ہو گا اس پر نظریں جما دیں اور خوب دعائیں کریں(کہ اس موقع کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی)۔
8.تکبیر، تلبیہ اور درود شریف کا وِرد کرتے ہوئےحجرِ اسود کے سامنے آکر تین کام کریں 1.تلبیہ پڑھنا بند کریں
2. مرداضطباع کریں یعنی احرام کی اوپر والی چادر کو داہنی بغل سےنکال کر بائیں کندھے پر ڈالیں اور دایاں کندحا ننگا کر لیں 3.طواف کی نیت کریں "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ، اے اللہ میں تیرے محترم گھر کے سات چکروں کے طواف کی نیت کرتا ہوں محض تیری خوشنودی اور رضا کےلیے پس اس کو میرے لئےآسان فرما دے اور میری طرف سے قبول فرما"
9.حجرِاسود کی طرف سینہ اور مُنہ کر کے تین کام کریں 1.بسم اللہ اللہ اکبر ولللّہ الحمد کہتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھا کر (جیسے نماز کی تکبیر کہتے ہیں) ہاتھ چھوڑ دیں۔2.حجرِاسود کا استلام کریں یعنی حجرِاسود کو بوسہ دیں اگر ہجوم(رش) زیادہ ہو تو دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو حجرِ اسود کی طرف اشارہ کر کے چوم لیں 3. اپنی جگہ کھڑے کھڑے دائیں طرف مڑ جائیں خانہ کعبہ کا طواف کرنا شروع کر دیں۔
10.مرد حضرات طواف کے پہلے تین چکروں میں رَمل کریں یعنی اَکڑ اَکَڑ کراورقریب قریب تیز تیز قدموں کے ساتھ چلیں طواف کے باقی چکر آرام سے چلیں۔
11.طواف کے تمام چکروں میں جب لوٹ کر حجر اسود کے سامنے آئیں تو پھر سینہ اور منہ حجرِ اسود کی طرف کریں اب کانوں تک ہاتھ اٹھاے بغیر حجراسود کا استلام کریں یعنی دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو حجرِ اسود کی طرف اشارہ کر کے چوم لیں اور دائیں طرف مڑ کر اگلا چکر شروع کر دیں۔
12.طواف کے ساتویں چکر کے بعد حجراسود کا آٹھواں استلام کریں۔ طواف ختم کرکے دونوں کندھوں کو ڈھانک لیں اور ملتزم یعنی بابِ کعبہ(خانہ کعبہ کا دروازہ)اور حجراسود کی درمیانی جگہ آ کر دعائیں مانگیں۔ اگر رش زیادہ ہو تو پیچھے ہٹ کر دعا کریں۔
13.مقامِ ابراہیم یا اس سے پیچھے اسطرح کھڑے ہو کر دو رکعت نماز واجب الطّواف ادا کریں کہ مقام ابراہیم آپ کے اور خانہ کعبہ کے درمیان ہو۔
14.نماز ادا کرنے کے بعد آبِ زم زم پینا مستحب ہے ۔
15.آبِ زم زم پینے کے بعدحجراسود کی طرف منہ کر کے نواں استلام کریں یہ مستحب ہے۔ پھر سعی کے لیے صفا پر آ جائیں۔
16.صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی نیت کریں ، خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں بلند آواز سے اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبرولللّہ الحمد تیسرا کلمہ چوتھا کلمہ پڑھیں درود شریف پڑھیں اور خوب دعائیں مانگیں (قبولیت کی جگہ ہے) مروہ پر بھی یہی عمل کریں۔
17.صفا اور مروہ کے سبزستونوں کے درمیان یہ دعا پڑحیں "رَبِّ اغِفر وَارحَم اِنّک اَنتَ الاعز ُالاَ کرم"
مرد حضرات سبزستونوں کے درمیان تیز تیز چلیں
18. سعی کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے تو سعی جاری رکھیں بے وضو سعی ہو جاتی ہے اس سے کوئی قربانی یا صدقہ واجب نہیں ہوتا۔
19. سعی سے فارغ ہو کر اگر مکروہ وقت نہ ہو تو مسجدالحرام میں دو رکعت نفل ادا کریں یہ مستحب ہے۔
20. اس کے بعد عورتیں سر کے بال کتروائیں مرد کٹوائیں یا سر منڈوا لیں آپ کا عمرہ مکمل ہو گیاہے۔

(ماخوذ از "ضیاءالحرمین" پروفیسر حاجی ارشاد علی گورنمنٹ کالج میاں چنوں)
طالبِ دعا محمد تنویرالحق
خانہ کعبہ کے غلاف کو پکڑکر بندہ کی مغفرت و ہدایت کی دعا اور روضہ رسول ﷺ میں قدمین مبارک کی جانب کھڑے ہو کر بندہ کی طرف سے درود و سلام کےنذرانہ کی التجا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by علی خان »

ماشاءاللہ

ماجد بھائی.

بہت بہت شکریہ، اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے اہل و عیال کو بھی عمرہ اور حج کی توفیق دے . آمین ثمہ آمین
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by اضواء »

وفقك الله لما يحبه ويرضاه ورزقك من حيث لاتحتسب

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by محمد شعیب »

شئرنگ کا شکریہ.
کچھ باتیں نوٹ فرمائیں ..
نمبرات کی ترتیب غلط ہو گئی ہے. اسے درست کر لیں.
اور اپنے ملک سے روانگی کے وقت ائر پورٹ پر عمرے کی نیت نہ کریں. جب جہاز فضا میں بلند ہو جائے اور میقات قریب ہو تب نیت کریں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ.
شعیب بھیا تصحیح کا بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by افتخار »

ماشاءاللہ

جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ضیاءالحرمین - عمرہ کا طریقہ (مختصر الفاظ میں)

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”