انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک حقیقی

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک حقیقی

Post by علی خان »



انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک حقیقی سچ۔

ہر جگہ شئیر کریں تاکہ ہم لوگ خود بھی اور ہماری وجہ سے بہت سے لوگ بھی اس گناہ سے بچ سکیں ۔ انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک حقیقی سچ۔ ضرور دیکھیں اور شئیر کریں
Translation in URDU Language
مفتی صاحب کا نام: اسماعیل ابنِ موسی منک مفتیِ زمبابوے اِس ویڈیو میں مفتی صاحب نے یہ کہا ہے کہ
آج کل ای میلز کے ذریعے ایک تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بہت بڑے انسانی ڈھانچے دکھائے
گئے ہیں اور لکھا گیا ہے کہ یہ قومِ عاد کے لوگوں کے ڈھانچے ہیں۔ اور مسلمان لوگ بغیر سوچے سمجھے سبحان اللہ سبحان اللہ کہہ رہے ہیں حتٰی کہ یہ جانے بغیر کہ قرآن مجید میں
ذکر ہے کہ قومِ عاد کی کوئی نشانی موجود نہ ہے مفتی صاحب نے یہ فرمایا یہ تصاویر بالکل جعلی ہیں اور
فوٹوشاپڈ ہیں۔ جسکا مطلب ہے کہ ایک ڈھانچے کی تصویر کو اٹھایا اور اسکے ساتھ دو لوگوں کر کھڑا کر دیا اور ان کے قد چھوٹے کردیے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ڈھانچے بہت بڑے ہیں اور پھر لکھ دیا کہ یہ قومِ عاد کا ڈھانچہ ہے۔ اللہ اکبر۔اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کی سیدھی راہ دکھائے۔

مفتی صاحب نے فرمایا اِس مثال کا ذکر کرنے سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس ایمان کی طاقت ہے تو آپ اِس قابل ہوں گے کہ درست اور غلط یا سچ اور جھوٹ میں فرق کر سکیں دوسری مثال میں مفتی صاحب نے فرمایا کہ ایک اوراسی طرح کی ای میل بھی ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علی وسم کی قبرِ مبارک دکھائی گئی ہے
جبکہ دکھائی جانے والی قبر دراصل جلا ل الدین رومی کی ہےاگر کسی کو تصدیق کرنی ہو تو ترکی جا کر سکتا ہے یا گوگل ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکتا ہے

اِسی طرح کچھ ای میلز اور ہیں جن میں حضرت خدیجتہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰ کے گھر دکھائے گئے۔ یہ لوگ کہاں سے لیکر آگئے یہ تصویریں۔ اللہ اکبر مفتی صاحب نے فرمایا کہ یہ بات توجہ طلب ہے کہ ایک جدید کیمرہ جسکی تصویر کھینچنے کی صلاحیت اتنی اچھی ہے کہ کھینچی ہوئی تصویر پاسپورٹ پر لگنے والی تصویر سےبھی بہت اچھی ہوتی ہے تو اُس کیمرے سے کھنچی ہوئی کسی گھرکی تصاویر کو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٰا یاحضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٰا سے منسوب کر دیا گیا ہے
چودہ سو سال پہلے اتنا جدید کیمرہ کہاں سے آگیا یہ سب جعلی تصویریں ہیں اور ہم لوگ بنا تصدیق کیے فوراً اپنے دوستوں اور احباب کو اِسطرح کی ای میلزبھیج دیتے ہیں اور بسا اوقات نیچے یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ
اگر تم نے دس لوگوں کو نہ بھیجی تو نقصان میں رہو گے۔ اللہ اکبر۔ اب ہمارا ایمان ان جعلی تصاویر سے ناپا جائےگا

مفتی صاحب نے فرمایا کہ آجکل شیاطین صفت لوگوں نے ہتھکنڈا بنا لیا مسلمانوں کو بھٹکانے کا، کبھی ٹماٹر پر اللہ کا نام لکھ کر، کبھی روٹی ، کبھی بینگین اور مختلف سبزیوں پر اللہ کا نام لکھ کر مسلمانوں کو بھٹکاتے ہیں۔ کیا ہمارا ایمان اب اس طرح کی تصاویر سے راہِ نصیحت حاصل کریگا۔ نہیں ہر گز نہیں، ہمارے پاس قرآن مجید ہے جوسب سے بڑی راہنیمائی کی کتاب ہے۔جب تم قرآن پڑھو اور سمجھو گے تو ایمان کی طاقت بڑھتی جائی گےبڑھتی جائی گے اور حق و باطل کی پہچان ہونے لگے گی

مفتی صاحب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف اور صرف قرآن مجید کو اپنی ہدایت اور علم کا ذریعہ بنائیں اور اسکے علاوہ کچھ نہیں۔ اللہ ہم سب کی ہدایت کرے۔آمین
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک ح

Post by محمد شعیب »

شئرنگ کا شکریہ
دراصل مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد اسلام کو بھی دیگر مذاہب کی طرح رواجات اور روایات کا مذہب سمجھتی ہے. جبکہ اسلام ایک طریقہ حیات کا نام ہے.
ایک مسلمان کو احکامات سیکھنے اور اس پر علم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے. لغویات سے بچنے کی کوشش کریں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک ح

Post by اضواء »

اللهم ابعدنا عن البدع وطريق الظلال.

الله يجزاك خير الجزاء
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”