عورت قسم پوری کریگی تو اسے طلاق، نہیں کریگی تو تمام غلام آزا

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

عورت قسم پوری کریگی تو اسے طلاق، نہیں کریگی تو تمام غلام آزا

Post by محمد شعیب »

کوفہ میں ایک سید زادہ فوت ہوگیا ۔ جنازہ میں کوفہ کے بڑے بڑے لوگ موجود تھے۔ سب ساتھ چل رہے تھے کہ اچانک جنازہ رک گیا۔ لوگوں نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ اس لڑکے کی ماں بیتاب ہو کر نکل پڑی ہے اس عورت نے جنازہ پر اپنا کپڑا ڈال دیا اور اپنا سر کھول دیا۔ عورت شریف خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اس میت کے باپ اور اس عورت کے خاوند نے چلا کر کہا یہیں سے واپس چلی جاؤ مگر اس نے واپس ہونے سے انکار کر دیا۔ باپ نے قسم کھا لی کہ"لوٹ جاؤ ورنہ تجھے طلاق۔" جب کہ اس عورت نے بھی قسم کھالی کہ"اگر میں نماز جنازہ سے پہلے لوٹوں تو میرے سارے غلام آزاد۔
قسم کھاتے ہی دونوں کو احساس ہوگیا کہ انہوں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے ۔ اب اگر عورت میت کے ساتھ جنازہ گاہ تک جاتی تو اسے طلاق ہوجاتی اور اگر وہ وہیں سے واپس ہوتی تو اس کے سارے غلام آزاد ہوجاتے ۔ سب لوگ پریشان ہوگئے ۔ انہوں نے وہاں موجود بڑے بڑے علماء سے درخواست کی کہ اس مسئلے کا کوئی حل بتائیں لیکن سب نے کہا کہ ایک صورت تو ضرور پوری کرنا پڑے گی ۔
مجمعے میں سے کسی نے اسی وقت ایک عالم سے ساری صورت حال بیان کی ۔ انہوں نے میت کے پاس آ کر پوچھا کہ قسم کس کس طرح کھائی گئی ہے چانچہ میت کے باپ اور ماں نے اپنی اپنی قسم بتادی ۔ انہوں نے فرمایا کہ میت کو یہیں رکھا رہنے دو اور سب لوگ اسی جگہ پر صفیں بنا کر نماز جنازہ پڑھ لو ۔ چنانچہ اس سید زادہ کی نماز جنازہ وہیں پر ادا کی گئی ، اس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ عورت یہیں سے واپس گھر لوٹ جائے ۔ اس کی قسم پوری ہوگئی کہ وہ نماز جنازہ کے بعد واپس جا رہی ہے اور مرد کی قسم بھی پوری ہوگئی کہ اسکی بیوی وہیں سے واپس ہوگئی ہے ۔ سب لوگ ان کی ذہانت پر اش اش کر اٹھے
یہ عالم اپنے وقت کے بہت بڑے امام تھے اور آج دنیا انہیں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ہے.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: عورت قسم پوری کریگی تو اسے طلاق، نہیں کریگی تو تمام غلام

Post by یاسر عمران مرزا »

اللہ تعالی بڑے الفاظ بولنے سے بچائے اور زبان پر قابو رکھنے کی طاقت دے، ظاہری طور پر تو یہ عورت اور مرد دونوں کی بے وقوفی ہی لگ رہی ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عورت قسم پوری کریگی تو اسے طلاق، نہیں کریگی تو تمام غلام

Post by محمد شعیب »

جی بالکل
لیکن یہاں امام ابو حنیفہ رح کی ذہانت بھی تو دیکھیں ..
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”