عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

اگر آپ کسی موضوع پر رائے شماری کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں

عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

کیا اس مارچ سے حکومت ختم ہو جائے گی ؟
1
20%
وزیر اعظم مستعفی ہو جائے گا ؟
0
No votes
صرف مذاکرات سے دھرنا ختم ہو جائے گا ؟
3
60%
یا کچھ اور ؟
1
20%
 
Total votes: 5

محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

عمران خان منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے، جاوید ہاشمی
Image
اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج اور سپریم کورٹ کو بدنام کیا وہ ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے ہیں جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ یہ سب منصوبہ بندی کس نے کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے بابر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کل بھی پارٹی کا صدر تھا اور آج بھی ہوں،مجھے پارٹی سے نکالنے کا آئینی راستہ اختیار نہیں کیا گیا، عمران خان پارٹی کے آئین کے خود مالک ہیں، وہ اپنی مرضی کے آدمی ہیں، لیکن اگر وہ ایک بار اسے پڑھ لیتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس سے آگے نہیں جائیں گے لیکن عمران خان نے سیف اللہ کے اشارے پر بات مان لی، عمران خان کو میری اصول باتیں پسند نہیں آئیں انہوں نے مجھ سے چلے جانے کو کہا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو درخواست دینے کا کہتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیف جسٹس ہمارے اپنے ہیں ان سے طے ہوچکا ہے کہ وہ اس حکومت کو فارغ کردیں گے اور ان کے حکم پر ستمبر میں الیکشن ہوں گے، عمران خان نے سپریم کورٹ کو بدنام کیا،سپریم کورٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے بھڑکایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہم فوج کے بغیر نہیں چل سکتے اور جب تک طاہرالقادری نہیں کہیں گے آگے نہیں چلیں گے کیونکہ بیج والے کہتے ہیں کہ طاہرالقادری کے ساتھ چلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگ عمران خان کی حیثیت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،کور کمیٹی نے عمران خان کو شیخ رشید سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں تباہ کردیں گے جبکہ کور کمیٹی نے شیخ رشید کے خلاف قرارداد بھی پیش کیا۔
صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک اغوا شدہ تحریک انصاف یہاں آئی ہے ہم یرغمال ہوچکے ہیں، عمران خان ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے ہیں، یہ تمام اسکرپٹ لکھا ہوا ہے لیکن میں یہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لکھا اور عمران خان کس کی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں تاہم اس میں فوج اور آئی ایس آئی کو بھی بدنام کیا جارہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان کو ملک کے آئین وقانون کی پرواہ نہیں، انہوں نے ہر وعدہ تھوڑا ہے، میں بلا وجہ روزانہ ناراض ہوکر نہیں جاتا تھا اس کے پیچھے کئی وجوہات تھیں، میری ناراضگی کے بعد میرے سامنے چیزوں کو زیادہ نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام ممبران اسمبلی سے زبردستی استعفے لیے اور اس وقت مجھے تشویش ہوئی کیونکہ یہ عمل چھوٹی بات نہیں بلکہ ایک منتخب اسمبلی پر ہتھوڑا مارنے کے مترادف تھا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر فوج ، آئی ایس آئی اور عدلیہ کو لتھاڑ کر اقتدار لیا جائے تو میں ایسے اقتدارکا حصہ نہیں بن سکتا، میں اس سازش کا حصہ نہیں ہوں، عمران خان کی ہرقدم پر مخالفت کی جبکہ عمران خان نے لکھ کر دیا تھا کہ مارشل لا کی حمایت نہیں کروں گا اور آئین وقانون کی بالادستی کو مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ٹیم تھرڈ کلاس ہے، ان کی کارکردگی سب سے زیادہ تباہی لائی ہے، ان لوگوں نے نہ پارلیمنٹ کو چلایا اور نہ ہی لوگوں کے مسائل کو حل کیا،نوازشریف نے ملک کے ساتھ زیادتی کی وہ قوم کی امنگوں پر پورا نہیں اترے آج پورا ملک حکومت کی نااہلی کے باعث اس دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ایکس پریس
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by علی خان »

جاوید ہاشمی کو اُس وقت جمہوریت یاد نہیں آئی جب نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، تب بھی جمہوریت یاد نہیں آئی جب جرنل ضیاء الحق کی گود میں بیٹھا ہوا تھا، میری نظر میں تو یہ ن لیگ کا جاسوس ہے جو تحریک انصاف کو کمزور کرنے کے لئے بھیجا گیا ۔ میری آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے۔ کہ ان تمام باتوں پر بھی غور کریں۔ یہ بھی دودھ کا دھلا ہو ا نہیں ہے. جب اسکو معلوم تھا. تو یہ اب تک کیا کر رہا تھا. اور اسکے علاوہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں پر پولیس کی طرف سے ایف ائی ار درج کی گئی ہے. لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اسمیں ہاشمی صاحب کا نام ہی نہیں ہے.

باقی اس نے فوج کے بارے میں جو گند کہا ہے. اُسکی تردید فوج نے کر دی ہے. اور عمران کے متعلق جو کہا ہے. اسکی بھی تردید پی ٹی آئی کمیٹی ممبر اسد عمر نے کر دی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

اشفاق بھیا آپ کی ہمدردیاں اپنی جگہ مگر افسوس ہے کہ ہم لوگ ہمیشہ سچ کو پردوں میں چھپانے کی کوشش کرتے ہیں.
میں مانتا ہوں کہ جاوید ہاشمی درست نہیں جھوٹا ہے، میں مان لیتا ہوں کہ عمران خان میں کوئی بڑی برائی نہیں ہے مگر پھر بھی اس کا طریقہ بالکل غلط ہے.
قادری کے بارےمیں آپ کیا کہتے ہیں، کیا وہ بھی دودھ کا دھلا ہوا ہے.
ہرگز نہیں یہ ایک جھوٹا مکار اور فریبی شخص ہے جو قدم قدم پر جھوٹ کا سہارا لیتا ہے اللہ اور محمد کی قسمیں کھا کر جھوٹ بولتا ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے بارےمیں جھوٹ بولتا ہے.

اور معاف کرنا آجکل وہ آپ کے عمران خان کا کزن بلکہ بڑا بھائی ہے.
اگر کوئی کسر رہ بھی گئی تھی کوئی شک باقی بھی تھا تو کل سے تو وہ بھی جاتا رہا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

دراصل ہم اپنے سیاستدانوں اور آرمی ڈکٹیٹرز سے بہت تنگ آ چکے ہیں. اب عمران خان اور طاہرالقادری نے بظاہر تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تو ہم میں سے بہت سوں کو لگا کہ "یہی ہے مسیحا" اور ان کے پیچھے چل دئیے. شروع میں میں بھی عمران کو درست سمجھنے لگا تھا. لیکن اب بہت کچھ ایسا ہوا جس نے اس خوش فہمی کو دورکر دیا.
طاہرالقادری کی تو بات ہی نہ کریں. 100 جھوٹے مرے تو ایک قادری پیدا ہوا.
مجھے افسوس عمران خان کے طرز پر ہوا. یہ بھی آلہ کار بن گیا. اب جلد ہی بہت سے حقائق سے پردہ اٹھے گا. اور جنہوں نے عمران پر اندھا اعتماد کیا ہے ان کی دل آزاری ہو گی. اس لئے ابھی سے اعتدال کا راستہ اختیار کریں.
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by علی خان »

اپ سب کی بات بجا ہے. لیکن یہاں پر ایک شخص (عمران خان) کے خلاف کمپین چلانا اچھی بات نہیں ہے. کیونکہ یہ دوسرے تمام سیاستدان بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہے. اگر دیکھا جائے تو ان سب سے اچھے کردار والا اور کرپشن کے معاملے صاف اور سیدھی بات کرنے والا بھی یہی ایک ہی شحص ہے. جو ڈر اور خوف سے بالا تر ہو کر ہر کسی کے سامنے بات کرنے کی اہلیت رکھتا ہے. میں بھی یہاں پر عمران خان کی اچھائی کی بہت سی ویڈیو اور دوسرا مواد شئیر کر سکتا ہوں. مگر میں نہیں چاہتا کہ بات لمبی ہو . بس اس لئے یہ مختصر سے الفاظ اُمید ہے اچھائی کا کام دیں گے. انشاء اللہ

اور باقی رہی بات قادری کی تو میری نظر میں قادری سے بڑا لعنتی شحص پورے پاکستا ن میں کوئی اور نہیں ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

اور باقی رہی بات قادری کی تو میری نظر میں قادری سے بڑا لعنتی شحص پورے پاکستا ن میں کوئی اور نہیں ہے.
معاف کرنا اشفاق بھیا مجھے آپ سے محبت ہے اور عمران سے بھی کوئی ذاتی عداوت نہیں مگر آپکے اپنے اس ایک فقرے نے سب کو بتا دیا ہے کہ عمران کتنا اچھا ہے کیونکہ وہ آجکل اس کا چھوٹا بھائی اور اس کے تمام کارناموں میں برابر کا شریک ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by علی خان »

میرے خیال میں یہاں پر اس بات کو کلئیر کرنے میں کچھ وقت لگے گا. یہ بھی واضح ہو ہی جائے گا. انشاء اللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by چاند بابو »

چلئے دیکھتے ہیں جب ہو گا دیکھا جائے گا فی الحال تو اس کی حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.
ویسے میرا مشورہ ہے آپ کے لئے کم ازکم فی الحال آپ بھی پیچھے ہٹ جائیے جب اس بات کی کلئرنس آ جائے گی تب پھر ساتھ مل جایئے گا کیونکہ مومن کی یہی نشانی ہے کہ وہ جانتے بوجھتے ہوئے باطل کے پیچھے نہیں بھاگتا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

میرا بھی یہی مشورہ ہے. کسی سے بہت امید لگانا اور پھر امیدوں پر پانی پھر جانے سے دل برداشتہ ہونے سے بہتر ہے وقت پر بندہ اعتدال اختیار کر لے.
نواز شریف اور دیگرسیاست دان تو ہیں کرپٹ. عمران سے لوگوں نے بہت امیدیں لگائی ہوئی ہیں. یہ امیدیں ٹوٹیں تو بہت سے لوگوں کے دل ٹوٹیں گے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by شازل »

دھرنا ختم ہوچکا ہے
ایک سو سےزائد بچوں‌کی شہادت کے بعد
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

یعنی چوتھا آپشن درست تھا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عمران خان کے مارچ کا نتیجہ کیا ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

اب پھر اگست 2016 میں ان دونوں کو جوش چڑھ گیا.
2015 میں ان کا دھرنا پشاور حادثے پر ختم ہوا تھا. اس سال ان کا مارچ شروع ہوا تو سانحہ کوئٹہ ہو گیا. ان کا نکلنا منحوس ہی ثابت ہوا ہے.
Post Reply

Return to “رائے شماری”