کہتے ہیں کہیں اک بستی تھی، وہاں چاند ستاروں کے گھر تھے
نیلی جھیلوں میں امرت تھا اور امرت میں نیلوفر تھے
سب سروِ رواں سر دُھنتے تھے ہر موج ہوا کی شوخی پر
سُنبل کہ زلیخا کی زلفیں،شمشاد کہ یوسف پیکر تھے
پھر رُت بدلی، اس بستی کے کھیتوں میں کانٹے اُگ آئے
تب سحر زدہ بستی والے سب ان کانٹوں پر نچھاور تھے ...
Search found 69 matches
- Tue Jan 31, 2023 9:27 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش سترہویں قسط
- Replies: 0
- Views: 4435
- Tue Jan 31, 2023 9:21 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش سولہویں قسط
- Replies: 0
- Views: 2342
سفرنامہ پریوں کی تلاش سولہویں قسط
اگلے دن ہم اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔ ہمارے سامنے مارگلہ کے خوب صورت پہاڑ تھے۔ مارگلہ نام کے بارے میں مختلف روایتیں اور حکایتیں ہیں۔ اس کا ایک مطلب تو سانپوں کا گڑھ ہے، یعنی سانپوں کا اکٹھ یا بستی۔ جب کہ دوسرا مطلب مار گلہ سے گلامارنا بھی ہے۔ شاید یہاں کے باسی یا راہ زن یہاں سے گزرنے والے ...
- Sat Mar 16, 2019 8:32 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ پندرہویں قسط از وارث اقبال
- Replies: 0
- Views: 1052
سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ پندرہویں قسط از وارث اقبال
سرزمینِ پوٹھوہار وارث اقبال
کلر کہار بہت پیچھے رہ گیا تھا، رات کی تاریکی میں ڈوبے سر سبز پہاڑ سیاہ لبادہ اوڑھے تیزی سے پیچھے کوبھاگ رہے تھے۔
ہم پنڈی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ہمارے سامنے موٹر وے کسی ڈریگن کی مانند ہماری طرف بھاگی چلی آرہی تھی۔ آج یہ فقط ایک سڑک نہیں تھی بلکہ تاریخ کی ایک ایسی کتاب تھی ...

- Sun Mar 10, 2019 12:54 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ چودہویں قسط از وارث اقبال
- Replies: 1
- Views: 1071
سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ چودہویں قسط از وارث اقبال
شہرِ نمک وارث اقبال
ت را ہے وہم کہ میں اپنے پیرہن میں ہوں
نگاہ غور سے کر مجھ میں کچھ رہا بھی ہے
جو کھولوں سینہ ٔ مجروح تو نمک چھڑکے
جراحت اس کو دکھانےکا کچھ مزہ بھی ہے
(میر تقی میر)
سورج مشرق سے اُبھرا اور سر پر آ ٹہرا۔
ہم نے کٹاس چھوڑ اپنی گاڑی کا رخ مشرق کی طرف یعنی کھیوڑا کی طرف موڑ دیا۔ ٹوٹی ...

- Thu Dec 20, 2018 4:19 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ از وارث اقبال گیارہویں قسط
- Replies: 3
- Views: 1450
Re: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ از وارث اقبال گیارہویں قسط
چاند صاحب تساہل پر معذرت۔۔۔اصل میں کسی بھی تخلیق پر تاثرات تخلیق کار کے لئے مہمیز کا کام کرتے ہیں۔ چونکہ فورم سست چل رہا تھا اس لئے میں بھی سست ہوگیا۔ لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ میں ایک قسط ضرور بھیج دوں گا چاہے آپ کے اکیلے ہی کے تاثرات پڑھنے کو کیوں نہ ملیں۔آ ؔپ کا بہت شکریہ قسط نمبر میں ...
- Thu Dec 20, 2018 4:13 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ تیرہویں قسط از وارث اقبال
- Replies: 1
- Views: 1216
سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ تیرہویں قسط از وارث اقبال
شیو کے آنسو کی بازگشت وارث اقبال
خود فریبی سی خود فریبی ہے
پاس کے ڈھول بھی سہانے لگے
اب توہوتا ہے ہر قدم پہ گماں
ہم یہ کیسا قدم اُٹھانے لگے
اس بدلتے ہوئے زمانے میں
تیرے قصے بھی کچھ پرانے لگے
ایک پل میں وہاں سے ہم اٹھے
بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے
(باقی صدیقی)
براستہ موٹروے اسلام آباد کی طرف سفر کرنے ...

- Thu Dec 13, 2018 4:11 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ از وارث اقبال گیارہویں قسط
- Replies: 3
- Views: 1450
سفرنامہ ’’ پریوں کی تلاش‘‘ از وارث اقبال گیارہویں قسط
انڈیانا جونز کا دیس وارث اقبال
جھیل کھبیکی پر تقریبا دو گھنٹے گزارنے کے بعد ہم اپنی اگلی منزل کی طرف چل پڑے۔ یہ تھی ’کنٹھئی گارڈن۔‘
یہ باغ انگریزوں نے بنا یاتھا۔ جس میں ہمارے جیسوں کے لئے بہت کچھ باعث کشش تھا۔ جھیل کے پیچھے ایک چھوٹاسا قصبہ ہے کھبیکی جس کے اندر سے گلی نما ایک چھوٹی سی سڑک گذرتی ...

- Sun May 14, 2017 9:39 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوںکی تلاش بارہویں قسط وارث اقبال
- Replies: 0
- Views: 1021
سفرنامہ پریوںکی تلاش بارہویں قسط وارث اقبال
صُبح کے درِیچے میں جھانک اے شبِ ہِجراں
کر دِیا تجھے ثابت، بے ثبات پِھر میں نے
(قتیل ؔ شفائی)
اب ہم پہاڑوں کے درمیان میں تھے۔ یہ علاقہ بہت ہی عجیب ہے، انڈیانا جونز کی فلموں کی کوئی سائیٹ یا کو بوائز کادیس۔
مٹی کے ان اونچے اونچے پہاڑوں پر لا تعداد شبیہات اور اشکال دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایک جگہ بدھا ...

- Tue May 09, 2017 9:53 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفر نامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ گیارہویں قسط غلام وارث اقبال
- Replies: 1
- Views: 1479
سفر نامہ ’’ پریوں کی تلاش ‘‘ گیارہویں قسط غلام وارث اقبال
جھیل کھبیکی پر تقریبا دو گھنٹے گزارنے کے بعد ہم اپنی اگلی منزل کی طرف چل پڑے۔ یہ تھی ’کنٹھئی گارڈن۔‘
یہ باغ انگریزوں نے بنا یاتھا۔ جس میں ہمارے جیسوں کے لئے بہت کچھ باعث کشش تھا۔ جھیل کے پیچھے ایک چھوٹاسا قصبہ ہے کھبیکی جس کے اندر سے گلی نما ایک چھوٹی سی سڑک گذرتی ہے جو آگے جا کر پہاڑوں کے ایک ...
یہ باغ انگریزوں نے بنا یاتھا۔ جس میں ہمارے جیسوں کے لئے بہت کچھ باعث کشش تھا۔ جھیل کے پیچھے ایک چھوٹاسا قصبہ ہے کھبیکی جس کے اندر سے گلی نما ایک چھوٹی سی سڑک گذرتی ہے جو آگے جا کر پہاڑوں کے ایک ...
- Wed May 03, 2017 1:06 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش دسویں قسط وارث اقبال
- Replies: 2
- Views: 1160
Re: سفرنامہ پریوں کی تلاش دسویں قسط وارث اقبال
جی چاند بھائی میرے لئے بھی یہ حیرانی کی بات تھی۔ اور میں نے وہاں رک کر ان کا بغور مشاہدہ کیا تھا۔
- Mon May 01, 2017 2:10 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش دسویں قسط وارث اقبال
- Replies: 2
- Views: 1160
سفرنامہ پریوں کی تلاش دسویں قسط وارث اقبال
تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں
مرا تن مور بن کر ناچتا ہے
میں اس کی دسترس میں ہوں مگر وہ
مجھے میری رضا سے مانگتا ہے
سڑک کو چھوڑ کر چلنا پڑے گا
کہ میرے گھر کا کچا راستہ ہے
(پروین شاکر)
کلر کہار کی جھیل سے ہم آہو باہو کے مزار پر پہنچے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مزار کی زیارت کے لئے مور بھی آتے ہیں۔ اگر کوئی مور ...

- Sat Apr 22, 2017 1:37 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفر نامہ پریوں کی تلاش نویں قسط غلام وارث اقبال
- Replies: 0
- Views: 1530
سفر نامہ پریوں کی تلاش نویں قسط غلام وارث اقبال
کلر کہار کو موروں کی وادی بھی کہا جاتا ہے۔ میں یہاں ایک مرتبہ پہلے بھی آ چکا ہوں جب موٹر وے نئی نئی بنی تھی۔ اُ س وقت میں نے جا بجا انسانوں سے مانوس مور دیکھے تھے، جو ہر جگہ اس طرح گھومتے پھررہے تھے جس طرح ہماری سڑکوں پر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ البتہ آہو باہو کی خانقاہ پر مور ...
- Wed Apr 19, 2017 9:19 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش آ ٹھویں قسط وارث اقبال
- Replies: 2
- Views: 1101
Re: سفرنامہ پریوں کی تلاش آ ٹھویں قسط وارث اقبال
شکریہ جی جوں جوں آپ گے بڑھیں گے نئے دبستان کھلیں گے۔
- Sat Apr 15, 2017 8:17 pm
- Forum: نثر
- Topic: سفرنامہ پریوں کی تلاش آ ٹھویں قسط وارث اقبال
- Replies: 2
- Views: 1101
سفرنامہ پریوں کی تلاش آ ٹھویں قسط وارث اقبال
ہماری گاڑی سسک سسک کر کلر کہار کا وہ موڑ کاٹ رہی تھی۔ جو اس سڑک پر آنے والی ہر گاڑی کا امتحانی مرکز ہے۔ جو گاڑی یہاں سے کامیاب ہو گئی وہ آگے جا کر سب پہاڑوں کو زیر کر سکتی ہے۔ یہ موڑ گاڑی کے ہوش اُڑا تا ہے، اُسے پسینے سے نہلاتاہے، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کانوں کو ہاتھ لگوا دیتا ہے او ر آ ئندہ تیار ہوکر ...
- Sat Apr 08, 2017 12:34 pm
- Forum: نثر
- Topic: ادبی طنز و مزاح
- Replies: 65
- Views: 13651
Re: ادبی طنز و مزاح
اچھے اقتباسات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بہت خوش رہئے اور دوسروں کی خوشی کے اسباب پیدا کرتے رہئے۔خوشی خریدی نہیں جاتی۔اسے تلاش کرنا پڑتا ہے۔ اس کی تلاش کے لئے نہ تو صحرا نوردی کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس کو تلاش کرنے کے لئے سمندروں میں کودنا پڑتا ہے۔ اسے پانے کے لئے ایک ڈبکی لگانا پڑتی پر۔ اپنے اندر کے دریا ...
- Sat Apr 08, 2017 12:02 pm
- Forum: شعبہ تدریس
- Topic: تشدد نامہ
- Replies: 2
- Views: 646
Re: تشدد نامہ
بہت اچھا موضوع چنا گیا۔ ہمارا معاشرہ اشرافیہ کا زرخرید معاشرہ ہے۔ پیسہ اپنے ساتھ سہولت لاتا ہے اور سہولت اپنے ساتھ عیاشی ۔ عیاشی کے خمار میں ڈوبا ظالم ہر ظلم کرتا ہے۔ کبھی اس کے ظلم کا شکار ایک عام شہری ہوتا ہے کبھی خوجہ سرا کبھی گھر میں کام کرنے والا ملازم۔ اس اشرافیہ کو عمامہ اور یونیفارم کی مکمل ...
- Fri Apr 07, 2017 10:56 pm
- Forum: نثر
- Topic: پریوں کی تلاش قسط 7
- Replies: 2
- Views: 1151
Re: پریوں کی تلاش قسط 7
میرا خیال ہے کہ آج کی سرگرمی کو سرہانے کی ضرورت ہے آج تو میں بہت کچھ اپ لوڈ کیا ہے۔ اصل میں میرے افسانوں کی کتاب چھپنے کے قریب ہے۔ میں اس میں مصروف رہاہوں۔ کتاب لکھنا اتنا مشکل نہیں جتنا چھپوانا۔ آپ یقین کیجئے کہ آپ کا ایک کومنٹ ہی میرے لئے سب کچھ ہے۔ لکھنے والا تو اپنی سوچ اور فکر کے مطابق مشقت ...
- Fri Apr 07, 2017 9:56 pm
- Forum: اردو شاعری
- Topic: سردیوں میں باتھ روم
- Replies: 1
- Views: 1138
سردیوں میں باتھ روم
سردیوں میں باتھ روم ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں
کچھ مرغیوں کےانڈے گندے کیوں ہوتے ہیں
مارنےکے لئے توبندوں کواک زبان ہی کافی ہے
پھر پولیس کے ہاتھوں میں ڈنڈے کیوں ہوتے ہیں
بنانے والے نے ہی بنائے ہیں سب جن وانس مگر
ان میں کچھ کامے کچھ ویلے مشٹنڈے کیوں ہوتے ہیں
محنت تو چوس لیتی ہیں جسم کے لہوکا ہر قطرہ
یہ ...

- Fri Apr 07, 2017 9:41 pm
- Forum: اردو افسانہ
- Topic: بس ماں اب نہیں
- Replies: 0
- Views: 1214
بس ماں اب نہیں
سردی تھی کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔آج تو کچھ زیادہ ہی محسوس ہو رہی تھی۔شاید کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں نے احساسِ سردی میں کچھ زیادہ ہی اضافہ کر دیاتھا۔ ہر شے سردی میں نہائی ہوئی تھی۔ ہر جسم کپڑوں سے لدا ہونے کے باوجود مزید کپڑوں کا تقاضا کر رہا تھا۔ جاندار کیابے جان کیا سب اس سردی کی لپیٹ ...
- Fri Apr 07, 2017 9:38 pm
- Forum: اردو شاعری
- Topic: میری بہن
- Replies: 1
- Views: 1996
میری بہن
بہن کے شہر سے گزرتے
انہی گلیوں میں بہن میری رہتی ہے
رک جاؤ بھیا یہ مجھ سے کہتی ہے
کبھی آؤں گا پھر بہنا،یہ کہہ کر میں
ہمیشہ اُن گلیوں سے گزر آتا ہوں
وہ بھی راہ تکتی رہتی ہے میں بھی راہ تکتا رہتا ہوں
زباں اُس کی بھی قفل کی ماری
زبان میری بھی قفل کی ماری
آنکھیں اُ س کی بھی کھلی کتاب
آنکھیں میری بھی ...