فہرست
پاکستانی سائنسدان کا پانی سے گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ
دریاے جہلم کے کنارے دو اطراف سے پہاڑوں میں گھری سرائے عالم گیر نامی چھوٹی سی وادی میں، لاہور کے ڈاکٹر غلام سرور ایک عظیم مقصدکے تحت اپنے کا م میں مگن ہیں۔ بڑے شہروں سے دور اس چھوٹی وادی میں قائم نیشنل سائنٹفک اینڈ ایجوکیشنل ریسرچ سینٹر کے ذریعے ڈاکٹر صاحب کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ چکے ہیں اور اس مرحلے میں ان کی جانب سے متعارف کرائی گئی کار صرف ایک پیالی پانی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ ایک ہزار میل کا طویل سفر طے کرچکی ہے۔ برطانیہ کی مختلف جامعات سے اکنامی، انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے ڈاکٹر غلام سرور نے عمر کے آخری حصے میں اپنے وطن کو سونا بنانے کا عزم کیا ہے اور وہ یہاں اپنے قائم کردہ مذکورہ ادارے میں بلامعاوضہ قوم کے بچوں اور بچیوں کو سائنسی فنون سکھانے اور نت نئی ایجادات کرنے میں مگن ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی صلاحیتوں کے بارے میں اس وقت پاکستانی میڈیا کو علم ہوا جب انہوں نے چند روز قبل اپنی ایجاد کردہ کار کو پانی سے ایک ہزار کلو میٹر تک چلا کر لوگوںکو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اپنی اس ایجاد کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ دراصل یہ ایجاد ان کی ہے
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔