Best Book On Seerat Un Nabi : سیرت النبی ﷺ پر سب سے اچھی کتاب

Best Book On Seerat Un Nabi

Best Book On Seerat Un Nabi : سیرت النبی ﷺ پر سب سے اچھی کتاب

سیرت النبی ﷺ ایک ایسا موضوع ہے جس پر لکھنے کا سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہر لکھنے والے نے موضوع پر اپنے آپ میں بھرپور انصاف کرنے کی کوشش کی ہے اور شاید ایسا ہو نہیں سکتا کہ ہم کوئی ایک کتاب اٹھا کر یہ کہہ سکیں کہ ہاں یہ کتاب سیرت النبیﷺ پر اب تک کی سب سے شاندار کتاب ہے۔

Best Book On Seerat Un Nabi
Best Book On Seerat Un Nabi

درحقیقت سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی ہر کتاب ہی بہترین ہے کیونکہ صرف یہی نہیں کہ بطور ایک مسلمان ہر مصنف نے اس موضوع پر بہتر سے بہترین لکھنے کی کوشش کی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جس ہستی کے بارےمیں لکھا جا رہا ہے وہ کائنات میں وجود پانے والی اب تک کی عظیم ترین ہستی ہے جن کی زندگی پر تحقیق کرنے والے غیرمذہب لوگوں نے بھی جب ان کے بارے میں کچھ لکھا ہے وہ بہترین سے کم کبھی لکھ ہی نہیں پائے ہیں۔

سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی ماضی کی بہترین کتب : Best Books On Seerat Un Nabi from History

ذیل میں چند ان کتابوں کی فہرست دی گئی ہے جو ماضی قریب میں سیرت النبیﷺ پر لکھی گئی بہترین کتابیں مانی جاتی ہیں۔

  1. سیرت ابن اسحاق
  2. الاکتفاء فی مغازی المصطفیٰ والثلاثۃ الخلفاء
  3. عيون الاثر فی المغازی و السير
  4. زاد المعاد فی هدی خير العباد
  5. السيرة النبوية لابن كثير المعروف سیرت ابن کثیر
  6. الخصائص الكبرى
  7. المواہب اللدنیہ بالمنح المحمدیہ
  8. انسان العیون فی سیرۃ الامین المامون
  9. الشفاء از قاضی عیاض بن موسی مالکی
  10. الخصائص الکبری ازعلامہ جلال الدین سیوطی
  11. دلائل النبوۃ از امام کبیر محدث ابو نعیم احمد بن عبداللہ
  12. سیرت ابن ہشام
  13. البدایہ والنہایہ (تاریخ ابن کثیر)
  14. تاریخ ابن الاثیر
  15. دلائل النبوۃ از مجدد الف ثانی
  16. مدارج النبوت از شیخ عبد الحق محدث دہلوی
  17. حجت اللہ علی العالمین امام ابو یوسف بن اسمعیل نبھانی
  18. شواہد النبوت از مولانا عبد الرحمن جامی
  19. مغازی(سیرت رسول پاک) از ابن اسحق
  20. شمائل ترمذی ازامام ترمذی
  21. الوفا باحوال المصطفی از امام عبدالرحمن بن جوزی
  22. شمائل رسول از شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی بزبان عربی اردو ترجمہ از محمد میاں صدیقی
  23. السیرۃ الحلبیہ از برہان الدین حلبی بزبان عربی
  24. خاتم النبیین از امام محمد ابو زہرہ بزبان عربی
  25. محمد رسول اللہ از شیخ امین رضا
  26. سیرۃ النبی از علامہ شبلی نعمانی و سید سلیمان ندوی
  27. رحمت للعالمین از قاضی محمد سلیمان منصور پوری
  28. تجلی الیقین بان نبینا سیدالمرسلین از امام احمد رضا خان بریلوی
  29. السیرۃ النبوۃ از ابو الحسن علی ندوی
  30. سیرت الرسول 12 جلد از پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری
  31. محسن انسانیت از نعیم صدیقی
  32. النبی الخاتم از مناظر احسن گیلانی
  33. سیرۃ الرسول محمد ابن عبد الوہاب نجدی
  34. سیرت خاتم الانبیاء مفتی محمد شفیع
  35. نقوش رسول نمبر از محمد طفیل
  36. حیاتِ سرورِ کائنات ازمارٹن لنگس
  37. حضور پاک کا جلال وجمال از میجر امیر افضل
  38. محمد رسول اللہ از خواجہ شمس الدین عظیمی
  39. حیاتِ محمد از محمد حسین ہیکل
  40. سیرتِ رسول عربی علامہ نور بخش توکلی
  41. سیرت طیبہ محمد رسول اللہ از مولانا عبد المقتدر
  42. نبی اکرم بطو ماہر نفسیات از سیدہ سعدیہ غزنوی
  43. رسول اکرم کی جنگی سکیم ازعبدالباری ایم اے
  44. سیرت النبی ﷺ از شبلی نعمانی
  45. سیرت النبی ﷺ از ڈاکٹر اسرار احمد
  46. سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم از عبداللہ فارانی
  47. سیرت النبیﷺ از علی محمد الصلابی
  48. انسائیکلوپیڈیا سیرت النبیﷺ از سید عرفان کامیابی
  49. آقاﷺ: سیرت النبیﷺ از عبدل بیلا
  50. Seerat e Mustafa Urdu by Allama Abdull Mustafah Azmi
  51. Seerat-e-Badr-Ud-Duja by Syed Sahabuddin Salfi Firdausi
  52. محاضرات سیرت از محمود احمد غزنی
  53. اٹلس سیرت النبیﷺ از شوقي أبو خليل
  54. سیرت ختم النبین از ماجد علی خان
  55. سیرت نبی محمدﷺ از ابن اسحاق
  56. ‎سیرت المصطفےﷺ از مولانا محمد ادریس کاندھلوی
  57. نشر الطیب فی ذکرالحبیبﷺ: از مولانا اشرف علی تھانوی
  58. رحمۃ للعالمینﷺ از قاضی سلیمان منصورپوری
  59. ضیاالنبیﷺ از جسٹس پیر کرم شاہ الازہری
  60. سیرت سرورِ عالم ﷺ از مولانا مودودی
یہ بھی ضرور پڑھیں:  دنیا کی چند مشکل ترین گھڑیاں

Best Book On Seerat Un Nabi Picked by Urdu Nama Forum : اردونامہ کی طرف سے منتخب کردہ سیرت النبی ﷺ پر سب سے اچھی کتاب

اردونامہ انتظامیہ نے جب سیرت النبیﷺ پر سب سے اچھی کتاب منتخب کرنے کا تہیہ کیا تو اس کے پاس کوئی ایسی واضح کسوٹی نہیں تھی جس پر مصنف کی تحریر کو پرکھا جاتا کیونکہ جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے کہ اس موضوع پر جس نے بھی لکھا ہے کمال لکھا ہے۔ لیکن پھر بھی چند چیزوں کو بنیاد بنا کر ہم نے سیرت النبی پر بہترین کتاب منتخب کرنے کا فیصلہ کیا اور ہماری منتخب کردہ بہترین کتاب کا نام ہے الرحیق المختوم جو مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ​ کے نوک قلم کا ایک شہکار ہے۔

Ar Raheeq Al Makhtum Best Book On Seerat Un Nabi
Ar Raheeq Al Makhtum Best Book On Seerat Un Nabi

الرحیق المختوم سیرت النبیﷺ پر لکھی گئی بہترین کتاب: The Sealed Nectar The Best Book On Seerat Un Nabi

الرحیق المختوم سیرت کے موضوع پر اردو زبان میں مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی کتاب ہے۔ انگریزی میں ترجمہ ہے (The Sealed Nectar). مصنف جناب مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کی لکھی کتاب الرحیق المختوم نے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، رابطہء اسلامی مکہ کی طرف سے منعقدہ مُقابلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، میں پہلا انعام حاصل کیا۔

یہ مُقابلہ 1979 میں ہونے والی پہلی اسلامی کانفرنس کے موقع پر منعقد کرایا گیا تھا اس مُقابلے میں تقریبا” 10000 سے زیادہ مضامین لکھے گے تھے۔ اس کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف مراحل کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ کتاب بڑے پیمانے پر پبلشنگ اور پرنٹنگ کے لئے، قرآن پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ریاض سعودی عربیہ کے حوالے کی گئی اس ادارے نے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1980 میں شائع کیا۔ اس کتاب کا دنیا کی ہر بڑی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اُردو زبان میں اس کتاب کا نظر ثانی شدہ ایڈیشن جو 600 صفحات سے کم ہے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری الرحیق المختوم کے دیباچہ میں رقم طراز ہیں

یہ بڑی مسرت اور شادمانی کی بات ہے کہ ربیع الاوّل ۱۳۹۶ء میں پاکستان کے اندر منعقدہ سیرت کانفرنس کے اختتام پر رابطۂ عالم الاسلامی نے سیرت کے موضوع پر عمدہ ترین بحث پیش کرنے کے لیے مقالہ نویسی کا ایک عالمی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ اہلِ قلم میں ایک طرح کی امنگ اور ان کی فکری کاوشوں میں ایک طرح کی ہم آہنگی پیدا ہو۔

میرے خیال میں یہ بڑا مبارک قدم ہے کیونکہ اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ درحقیقت سیرتِ نبوی اور اسوۂ محمدی ہی وہ واحد منبع ہے جس سے عالم اسلام کی زندگی اور انسانی معاشرے کی سعادت کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ آپﷺ کی ذات بابرکات پر بے شمار درود وسلام ہو۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات

پھر یہ میری سعادت وخوش بختی ہے کہ میں بھی اس مبارک مقابلے میں شرکت کے لیے ایک مقالہ تیار کررہا ہوں۔ لیکن میری بساط ہی کیا ہے کہ مَیں سیّد الاوّلین والآخرینﷺ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈال سکوں۔

میں تو اپنی ساری خوش بختی وکامرانی اسی میں سمجھتا ہوں کہ مجھے آپﷺ کے انوار کا کچھ حصہ نصیب ہوجائے، تاکہ میں تاریکیوں میں بھٹک کر ہلاک ہونے کے بجائے آپﷺ کے ایک اُمتی کی حیثیت سے آپ کی روشن شاہراہ پر چلتا ہو ا زندگی گزاروں اور اسی راہ میں میری موت بھی آئے اور پھر آپﷺ کی شفاعت کی برکت سے اللہ تعالیٰ میرے گناہوں پر قلمِ عفو پھیردے۔

مقالہ نویسی کے لیے رابطہ کے اعلان میں جن آداب کا پابند کیا گیا ہے ان کے علاوہ ایک چھوٹی سی بات اپنی اس کتاب کے اندازِ تحریر کے متعلق بھی عرض کرنے کی ضرورت محسوس کررہا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے کتاب لکھنے سے پہلے ہی یہ بات طے کرلی تھی کہ اسے بارِ خاطر بن جانے والے طول اور ادائیگی مقصود سے قاصر رہ جانے والے اختصار دونوں سے بچتے ہوئے متوسط درجے کی ضخامت میں مرتب کروں گا، لیکن جب کتبِ سیرت پر نگاہ ڈالی تو دیکھا کہ واقعات کی ترتیب اور جزئیات کی تفصیل میں اتنا اختلاف ہے کہ جمع وتوفیق کی گنجائش نہیں ہے۔

اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جہاں جہاں ایسی صورت پیش آئے وہاں بحث کے ہر پہلو پر نظر دوڑا کر اور بھر پور تحقیق کر کے جو نتیجہ اخذ کروں اسے اصل کتاب میں درج کردوں اور دلائل وشواہد کی تفصیلات وار ترجیح کے اسباب ذکر نہ کروں، ورنہ کتاب غیر مطلوب حد تک طویل ہوجائے گی۔

روایات کے رد وقبول میں مَیں نے سابق ائمہ متقنین کی تحریروں اور تحقیقات سے فائدہ اٹھایا ہے اور صحت وحسن وضعف کے سلسلے میں ان پر اعتماد کیا ہے، کیونکہ اس میدان میںاترنے کے لیے وقت قطعاً نا کافی تھا۔ البتہ جہاں یہ اندیشہ ہواکہ میری تحقیق قارئین کے لیے حیرت واستعجات کا باعث بنے گی، یا جن واقعات کے سلسلے میں عام اہل قلم نے کوئی ایسی تصویر پیش کی تھی جو میرے نقطۂ نظر سے صحیح نہ تھی وہاں دلائل کی طرف بھی اشارہ کردیا ہے۔

یااللہ! میرے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائی مقدر فرما۔ تو یقینا غفور ودود ہے ، عرش کا مالک ہے اور بزرگ وبرتر ہے۔
جمعۃ المبارک جامعہ سلفیہ
۲۴ /رجب ۱۳۹۶ ء مطابق ۲۳/جولائی ۱۹۷۶ء بنارس ، ھند

الرحیق المختوم کے مصنف کی علمی زندگی پر ایک نظر

رابطہ عالم اسلامی‘‘ کے تحت انعامی مقابلہ میں اوّل آنے کی وجہ سے آپ کی شہرت بہت زیادہ ہو گئی اور آپ ایک عالمی سیرت نگار کی حیثیت سے معروف و مشہور ہو گئے۔اس لئے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے ذمہ داروں کی نظر انتخاب آپ پر پڑی اور آپ کو مدینہ منورہ میں آنے کی دعوت دی۔

Molana Shofiur Rahman Mobarakpuri
Writer: Molana Shofiur Rahman Mobarakpuri

چنانچہ آپ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی دعوت پر اگست ۱۹۸۸ء میں جامعہ اسلامیہ تشریف لے گئے اور مسلسل دس سال’’مرکز خدمۃ السنۃ والسیرۃ النبویۃ‘‘میں مختلف علمی، دعوتی اور تصنیفی کاموں میں گزارا اور متعدد کتابیں تالیف کیں۔(آپ نے چند اہم کام یہ کئے):

۱۔ ’’مرکز خدمۃ السنۃ والسیرۃ النبویۃ‘‘میں آپ نے سیرت نبوی ﷺ کے کئی خاکے تیار کئے۔
۲۔ حرمین شریفین کی انسائیکلوپیڈیا کے لئے آپ نے متعدد خاکوں کی تشکیل کی۔
۳۔ حرم مکی (مسجد حرام)کے انسائیکلوپیڈیا کے لئے مکمل معلومات جمع کیا۔
۴۔ کتب ستہ اور مسند امام احمد بن حنبل سے سیرت کی حدیثوں کی فہرست کوتیار کیا۔
۵۔ صحیحین (بخاری و مسلم)اور جامع ترمذی سے سیرت کی حدیثوں کی فہرست کوتیار کیا۔
غرضیکہ مدینہ منورہ میں دس سال مسلسل رہ کر آپ نے بہت علمی کارنامے انجام دیئے۔پھر مدینہ منورہ سے منتقل ہو کر مکتبہ دار السلام ریاض آ گئے اور یہاں سے بھی آپ نے بہت سے علمی کارنامے انجام دیئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  جشن آزادی پرپاکستانی ہیکرکا بھارت کو سائیبرتحفہ

الرحیق المختوم کیوں سیرت النبیﷺ پر لکھی گئی بہترین کتاب قرار پائی : Why The Sealed Nectar is The Best Book On Seerat Un Nabi

جن عوامل کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب نے اس کتاب کے بارے میں بہترین کتاب کا فیصلہ کیا تقریبا وہی عوامل اردونامہ انتظامیہ نے منتخب کرتے ہوئے اسے سیرت النبیﷺ کی بہترین کتاب کا درجہ دیا جس کا مختصر جائزہ ذیل میں موجود ہے۔

عربی زبان پر دسترس، جدید تر تحقیقی وسائل اور اپنے رواں انداز تحریر کے باعث مولانا ٖصفی الرحمن مبارکپوری نے 656صفحات میں جس طرح سے عرب کی تاریخ، جغرافیے، تہذیب، روایات اوراعتقادات کی روشنی میں رسولِ کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے کے زمانے کا نقشہ کھینچا ہے اور پھر جس خوبصورتی، مہارت اور تاریخی شواہد کے ساتھ آپؐ کی زندگی کے ہر دور کی تصویر کشی کی ہے وہ بلاشبہ لائقِ تحسین ہے کہ اس سارے عمل میں انھوں نے کہیں بھی عقیدت کو حقیقت پر غالب نہیں آنے دیا، جس کی وجہ سے آپؐ کی ذات کے انسانی پہلو کہیں بھی مافوق الفطرت ہونے کا تاثرنہیں دیتے۔

ساری کتاب میں آپﷺ اپنی تمام تر پیغمبرانہ عظمت کے ساتھ اُس بشریت کی تصویر بھی نظر آتے ہیں جس کا اعلان وہ زندگی بھر کرتے رہے کہ اُن کے یہاں بھی عمومی فطری انسانی جذبے غم، غصہ، خوشی، برداشت، احساسِ تکلیف، معافی ا ور درگزر اپنی اعلیٰ ترین صورتوں میں موجود اور متحرک نظر آتے ہیں۔

بہت سے تاریخی واقعات کی تفاصیل میں بھی انھوں نے صورتِ حال کی جو تصویر دکھائی ہے وہ کہیں کہیں اس سے بہت مختلف ہے جو عام طور پر ہمیں پڑھائی یا بتائی جاتی ہے بالخصوص جنگِ اُحد کے واقعات کو انھوں نے جس انداز میں قلم بند کیا ہے اوراُس دور کے عرب کلچر اور افراد کے باہمی معاملات پر روشنی ڈالی ہے وہ بہت سی نئی اور مختلف معلومات لیے ہوئے ہے۔

جیسا کہ ماضی میں بھی اس کتاب پر مختلف حلقوں کی جانب سے بہت سے تبصرے بلکہ فتوے بھی جاری ہوئے ہیں اور اس کتاب کو اس کے منصب سے ہٹانے کی سعی کی گئی ہے۔

بہت ممکن ہے کل کلاں اس کتاب الرحیق المختوم کے بعض مندرجات کے حوالے سے کچھ نئے مباحث اور تحقیقات سامنے آئیں اور ہم کچھ نئے حقائق سے آگاہ ہوں مگر یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ جو بھی نئی بات سامنے آئے گی وہ آپؐ کی سیرت پاک کے حسن میں کسی نئے رنگ کا اضافہ ہی کرے گی اور اگر یہ معترضین انسان کی اخروی زندگی کو تسلیم نہ بھی کریں تب بھی اس زمین پر انسانی حقوق، شرفِ انسانیت اور معاشرتی انصاف کے لیے آپؐ کے فرمودات تا حیات نسلِ انسانی کے لیے خیر وبرکت کا باعث رہیں گے۔

کتاب الرحیق المختوم ڈاؤنلوڈ کریں

Ar Raheeq Al Makhtum Best Book On Seerat Un Nabi

کتاب الرحیق المختوم اردو میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

The Sealed Nectar Ar Raheeq Al Makhtum Best Book On Seerat Un Nabi

To Download Book The Sealed Nectar (English Translation of Ar Raheeq Al Makhtum please Click Here.

Ar Raheeq Al Makhtum Arabic Best Book On Seerat Un Nabi

اضغط هنا لتحميل كتاب الرقيق المكتوم باللغة العربية۔

86 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024