فہرست
ایمازون اب پاکستان میں :: Amazon Pakistan
ایمازون اب ایمازون پاکستان (Amazon Pakistan) بننے جا رہا ہے، جی ہاں یہ فیصلہ کمپنی کو اپنی سروسز کے بین الاقوامی معطلی کے دو ہفتے بعد کرنا پڑا جس سے امریکہ کافی حد تک اور پاکستان مکمل طور پر متاثر ہوا تھا۔ پاکستان میں ایمازون کے آفس (Amazon Pakistan Office) کا سی ای او پال اینڈریو میکفرسن اور ڈائریکٹر شعیب منیر کو مقرر کیا گیا ہے۔ پال اینڈریو میکفرسن پچھلے 7 ماہ سے ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) میں ڈائریکٹر انفراسٹرکچر آپریشنز (آسٹریلیا ، جاپان ، جنوبی کوریا) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور اب وہ پاکستان میں ایمازون سروسز کی فراہمی پر کام کریں گے۔
![ایمازون اب پاکستان میں :: Great News Now Amazon Pakistan in 2024 Amazon Pakistan (Amazon Data Services Pakistan (Pvt) Ltd)](https://urdunama.org/unblog/wp-content/uploads/2020/08/Amazon-Pakistan.png)
بلال گیلانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیلپ پاکستان نے یہ بات اپنے 14 اگست 2020 کے ٹوئیٹ میں بتائی کہ ایمازون نے ایمازون ڈیٹا سروسز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Amazon Data Services Pakistan (Pvt) Ltd) کے نام سے پاکستان میں اپنی سروسز متعارف کروا دی ہیں۔
یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ ارب پتی جیف بیزوس کی قائم کردہ کمپنی ایمازون ای کامرس ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، ڈیجیٹل اسٹریمنگ اور مصنوعی ذہانت پر فوکس کرتی ہے۔ اسے گوگل ، ایپل اور فیس بک کے ساتھ ساتھ بگ فور ٹکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، اور اسے دنیا کی سب سے بااثر معاشی اور ثقافتی قوتوں میں سے ایک کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے قیمتی برانڈ بھی کہا جاتا ہے۔
ایمازون (Amazon) کے نمائیندے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پاکستان کے لئے ایک پبلک پالیسی متعارف کروانے والے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں کلاوڈ کمپیوٹنگ سروسز (Cloud Computing Services in Pakistan) کے ساتھ سلوشنز مہیا کرنا بھی ہو گا اس کی بدولت کلاوڈ سروسز مقامی اور سیاسی بندش سے بھی محفوظ رہیں گی اور ٹیکنالوجی کمپنیز کے لئے پاکستان جیسی چھوٹی مارکیٹیوں میں کام کرنے کا رحجان پیدا ہو گا۔
مگر جہاں تک ایمازون ویب سروسز (Amazon Web Services in Pakistan) کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں پاکستان سٹیٹ بنک کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایمازون کو ملک میں اپنے ڈیٹا سنٹرز اور کلاوڈ سرور (Amazon Data Centers & Cloud Servers) انسٹال کرنے ہوں گے۔
پاکستان کی ای کامرس پالیسی فریم ورک (Pakistan E-Commerce Policy Framework) کے مطابق وزارت ٹیکنالوجی اور اطلاعات پاکستان کی پہلی کلاوڈ سروسز پالیسی (Pakistan’s First Cloud Services Policy) بنانے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلہ میں ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ (Pakistan Data Protection Act) کی کچھ ایڈوانس شقیں بھی زیر غور ہیں جن کا تعلق بالخصوص ایمازون سروسز (Amazon Services) کے متعلقہ ہو گا ۔
ایمازون ویب سروسز پاکستانی حکومت اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اکانومی (Pakistan Digital Economy)، ڈیٹا پروٹیکشن قوانین (Pakistan Data Protection Rules) اور اس کے متعلقہ ہدایات کے اجرا پہ کام کر رہے ہیں جو کہ کلاوڈ کی سب سے اولین پالیسی بھی ہیں اس کے علاوہ سائبر سیکیورٹی (Pakistan Cyber Serurity)،ٹیکس پالیسی (Pakistan Tax Policy) بھی اس میں سر فہرست ہیں اس کے علاوہ ایمازون پالیسی میکرز (Amazon Pakistan Policy Makers)، سیاستدانوں اور صنعتکاروں کے ساتھ مل کر بھی اپنی پالیسی وضع کرنے اور نافذ کروانے میں مصروف عمل ہوں گے۔
پاکستان جیسے ملک میں یہ تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی طرف اٹھا ہوا قدم یقینا خوش آئند ہو گا جس سے ملک میں موجود ایمازون کے صارفین (Amazon Customers in Pakistan) کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ تو ہو گا ہی بلکہ ملک کے امیج کی بہتری میں بھی یقینا بہت مدد ملے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس کمپنی نے آج سے چھبیس سال پہلے آن لائن کتابیں فروخت کرنے کا ایک مختصر سا کام شروع کیا تھا اب وہ ایک بہت بڑا نام بن چکا ہے۔ جس نے بے شمار فیلڈز میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
![ایمازون اب پاکستان میں :: Great News Now Amazon Pakistan in 2024 Amazon Pakistan](https://ichef.bbci.co.uk/news/640/cpsprodpb/14D65/production/_107794358_amazon_finance_640-nc.png)
اگر ہمیں ایمازون کی کاروباری حیثیت کا اندازہ کرنا ہو تو اس کے لئے نیچے موجود گراف بہترین ذریعہ ہے جس سے اس کی مارکیٹ میں حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
![ایمازون اب پاکستان میں :: Great News Now Amazon Pakistan in 2024 ایمازون اب پاکستان میں :: Great News Now Amazon Pakistan in 2024](https://ichef.bbci.co.uk/news/640/cpsprodpb/11B65/production/_107794527_amazon_value_flying_640-nc.png)
یہ خبر اردونامہ فورم پر میاں اشفاق صاحب نے 09 اگست کو شئیر کی۔