فہرست
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا (Air India) کی فلائیٹ نمبر IX 1344 تھوڑی دیر قبل کیرلہ انڈیا میں کریش کر گیا، اطلاعات کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا اور عمارتوں سے جا ٹکرایا۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طیارہ کریش Plane Crash کے بعد طیارہ کو آگ نہیں لگی ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے کے دونوں پائلٹس سمیت سولہ لوگ حادثہ میں اپنی جان گنوا چکے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Air India ائیر انڈیا کا کریش ہونے والا طیارہ دوبئی سے کوژیکوڈ ضلع جا رہا تھا جب جیسے ہی رات سات بج کر اکتالیس منٹ پر طیارہ B737 رن وے پر اترا طیارہ رن وے سے پھسل کر کریش ہو گیا اور ائیر پورٹ کی بلڈنگ سے ٹکرا کر تباہی کا شکار ہو گیا۔
Air India Plane Crash File Photo of Flight IX 1344 B737
طیارے میں 10 بچوں سمیت 174 مسافر، 2 پائلٹ اور 4 کیبن کریو کے ممبران سفر کر رہے تھے جن کی کل تعداد 190 بتائی جا رہی ہے، اسوقت زخمی ہونے والے مسافروں کو طیارے سے ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ائیر انڈیا Air India کا کریش ہونے والا طیارہ Plane Crash کرونا وائرس کی وجہ سے دوبئی اور بیرون ممالک میں پھنس جانے والے افراد کو وطن واپس لانے والے فلائیٹ آپریشن کا حصہ تھا اور اس وقت بھی دوبئی سے مسافروں کو لے کر ریاست کیرلہ کے ضلع کوژیکوڈ جا رہا تھا جہاں پہنچنے پر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اردونامہ فورم مزید اطلاعات اپنے قارئین تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہے گا۔