فہرست
71 کی جنگ۔۔۔ حقائق شرمیلا بوس کی کتاب کے اقتباسات
مغربی بنگال میں لوگوں کو برین واش کرنے کے لئے شیخ مجیب کی پاکستان مخالف تقاریر سنوائی جاتی تھیں، 71 کی جنگ میں مشکل ترین حالات کا پاک فوج نے بہادری سے سامنا کیا، بنگلادیشی دنیا کو اپنے نقصانات کا دستاویزی ثبوت دینے میں ناکام رہے۔ شرمیلابوس کی تحقیقی کتاب کے اقتباسات
سن 1971 میں کلکتہ کی ایک شام کا ذکر ہے میں اپنی ماں کے ساتھ اپنے گھر بمقام 1ووڈبرن پارک سے نیتاجی بھون کی جانب جا رہی تھی۔یہ پبلکن روڈ پر ایک قدیم گھر میں بنایا گیا عجائب خانہ تھا جب ہمارے پڑوس میں مشرقی پاکستان کے اندر پرتشدد واقعات نے جنم لیا اور ہماری جانب یعنی مغربی بنگال میں مشرقی پاکستان سے پناہ گزین امڈ کر آنے لئے میرے والد صاحب جو کہ پیشے کےلحاظ سے ماہرامراض اطفال تھے نے سرحد سے قریب ہی ایک عارضی اسپتال بنا لیا تھا۔ میرا بڑابھائی بھی واقعات دیکھنے کیلئے وہاں جایا کرتا تھا لیکن مجھے اس بات کی اجازت ناتھی کہ میں بھی وہاں جاؤں۔