فہرست
چین میں زمانہ قبل از تاریخ کے ایک دیوقامت کچھوے کے فوسلائزاڈ انڈے کی دریافت ہوئی ہے۔ جس میں ایک بچہ بھی موجود تھا۔اس فوسلائزڈ انڈے کی عمر کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہے کہ جب اس کچھوے نے یہ انڈا دیا، تو اس وقت ڈائنوسارز دنیا پر گھوما کرتے تھے۔
یہ فوسلز ملے کیسے؟
اس دلچسپ دریافت کا اغازاس وقت ہوا جب 2018 کے موسم گرما میں چین کے صوبہ ہینان میں ایک کسان کے گھر میں کھڑے ، ماہرین رکازات فینگلو ہان Fenglu Han اور ہیشوئی جیانگ Haishui Jiang نے پتھر کے گول گانٹھ کے ڈبے میں جب جھانکا، جس میں بہت سارے گول گول پتھر نما چیزیں موجود تھیں۔
اس چینی کسان نے نیکسیانگ کاؤنٹی میں واقع اس کے گھر کے قریب یہ خزانہ جمع کیا تھا جو کہ ڈائنوسار کے انڈوں کے لیے مشہور ہے۔ خاص طور پر ایک پتھریلا، اورب orb ان سائنسدانوں کی آنکھوں کو مرکوز نگاہ کرتا ہے۔ یہ ایک بلیرڈ کی گیند کے سائز اور شکل کے برابر ، کسی بھی دوسرے ڈایناسور کے فاسلائزڈ انڈے کے برعکس تھا جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے دیکھے تھے۔
ان فوسلز میں خاص کیا ہے؟
ہان اور جیانگ ، جو ووہان میں چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز میں کام کرتے ہیں ، نے ابتدائی طور پر سوچا کہ یہ انڈا شاید ڈائنوسار کی ایک نئی نسل سے آیا ہے۔ لیکن پھر ایک محتاط تجزیہ نے کچھ اور بھی انکشاف کیا۔اس انڈے کی پتھریلی حدود میں قید ایک بڑے معدوم کچھوے کی باقیات انکو ملی۔
نو دریافت ہونے والا فوسل دراصل ایک معدوم شدہ زمین پر چلنے پھرنے والے کچھووں کے گروپ سے تعلق رکھتا تھا جنکو "نین ہسین گیلائڈز nanhsiungchelyids کے نام سے جانا جاتا ہے، جو حالیہ رائل سوسائٹی بی کے ایک تحقیقی مطالعے میں بتائی گئ۔ یہ کچھووں کا گروپ بہت بڑے سائز تک پہنچ جاتا تھا اور کریٹیشن عہد میں ڈائنوسارز کے شانہ بشانہ رہا کرتا تھا۔ انکی مدت کا اندازہ قریبا 145 سے 66 ملین سال پرانا لگایا جاتا ہے۔
جس کچھوے نے یہ انڈا دیا تھا، وہ اپنے عہد کے بڑے ترین کچھوے مانے جاتے تھے جو کہ انڈے بھی بہت بڑے دیا کرتے تھے ، جنکا خول بھی بہت موٹا ہوا کرتا تھا۔ کینیڈا کے البرٹا میں کیلگری یونیورسٹی کی ایک ماہر رکازات ، پیلیونٹالوجسٹ ، ڈارلا زیلینٹسکی Darla Zelenitsky کا کہنا ہے کہ "یہ کسی بھی طرح کوئی چھوٹے کچھوے نہیں تھے۔” کسی بھی مخلوق کے فوسلائزڈ جنین کی دریافت عام بات نہیں ہے۔
ان ننھے ننھے جانوروں کی نازک بافتیں اور ہڈیاں وقت کے ساتھ آسانی سے ٹوٹ جاتی ہیں۔ زیلینٹسکی کا کہنا ہے کہ کچھوے کے جنین، ڈائنوسار کے مقابلے میں کم عام ہوتے ہیں ، شاید جزوی طور پر کیونکہ کچھوے کے زیادہ تر انڈے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کے خول پتلے ہوتے ہیں۔اس لیے کچھووں کے انڈے ملنا ایک بہت نایاب بات ہوتی ہے۔
صرف چند فوسلائزڈ کچھووں کے جنین دریافت ہوئے ہیں ، جن میں سے کوئی بھی سائنسدانوں کے لیے اتنا محفوظ نہیں ہے کہ انہیں کچھوے کے خاندانی سلسلے family tree میں رکھ سکے۔
اس تازہ فوسل ایمبریو نے ٹیم کو کچھووں کے دوسرے انڈوں کی شناخت کرنے میں مدد کی جو ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کے قدیم گھونسلوں کے بنانے کے طرز عمل اور ارتقائی موافقت کو جاننے میں یہ مدد فراہم کرتے ہیں۔
ڈینور میوزیم آف نیچر اینڈ سائنس کے فقاریہ پیلیونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ کیوریٹر ٹائلر لائسن Tyler Lyson کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک ہی فاسل سے صرف یہ نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں ، لیکن اس قدیم کچھوے کے جنین کی دریافت ایک امید افزا اشارہ ہے کہ اس کے گروپ کے مزید جاندار کی تلاش کےہم منتظر ہیں۔ ٹائلر نے، جو اسٹڈی ٹیم کا حصہ نہیں تھے ، مزید کہا کہ۔ "یہ صرف وقت کی بات ہے۔”
ننھےکھچوے کی تعمیر نو۔
جب ہان اور جیانگ نے فاسل کچھوےکے انڈے کو پہلی بار دیکھا ، ایک ننھے کھچوے کی ہڈیوں کا ایک جوڑا جو انڈے کی ایک طرف سے شگاف سے باہر نکلا تھا اندر کے چھپے خزانے کا واحد اشارہ تھا۔اس انڈے کا مالک کسان، سائنسدانوں کو انڈے کو مطالعے کے لیے لے جانے پر راضی ہوگیا ، اور وہ انہیں اس جگہ لے گیا جہاں اسے یہ عجیب انڈا ملا۔ ہان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے کئی دوسرے فاسلائرذ انڈوں کوبھی دیکھا ، لیکن وہ فاسل انڈے ہزاروں سالوں میں اچھی طرح سے برقرار نہیں تھے، اور بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے تھے۔
اپنی لیب میں واپس جاکر ، ان دونوں محققین نے کسان کے مہیا کردہ انڈے کو مائیکرو کمپیوٹیڈ ٹوموگرافی (CT) سے اسکین کیا ، جو فاسلز کی ہموار ، پتھریلی سطح کے نیچے دیکھنے کے لیے ایکس رے استعمال کرتی ہے۔ سی ٹی امیجز نے انڈے کے اندر الگ الگ ہڈیوں کے الجھاؤ کو ظاہر کیا۔ اس تتر بتر ہڈیوں کے انبار کو سمجھنے کے لیے ، ٹیم نے ہر ہڈی کو تین جہتوں میں دوبارہ تعمیر کیا اور پھر عملی طور پر اس چھوٹے ڈھانچے کو اسطرح جمع کیا۔
کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی ، لاس اینجلس میں رینگنے والے جانوروں کی ا یمبریالوجی میں مہارت رکھنے والے ارتقائی حیاتیات کے ماہر راول ڈیاز Raul Diaz کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ، یہ جنین جدید آجکل کے کچھوؤں سے ملتا جلتا ہے۔ وہ جنین کی فلیٹ پسلیوں کی طرف اشارہ کرتےہیں، جو کچھووں کے بڑھتے ہی اس کے حفاظتی خول کی بنیادی ساخت بنانے کے لیے سخت اور پھیل جاتے ہیں۔ اس نئے مطالعہ کا حصہ نہ بننے والے ڈیاز کا کہنا ہے کہ "یہ سب باتیں میری سمجھ میں آرہی ہیں – جو میں لیب میں دیکھوں گا، اس سے مزید معاملات صاف ہونگے۔”
تاہم ، کچھ اہم خصوصیات تھیں جنہوں نے قدیم کچھوے کے مخصوص گروپ کی شناخت میں مدد کی اور جدید کچھوں سے مختلف فیچرز کی شناخت کرنے میں مدد دی۔ جیسے مثال کے طور پر جدید کھچووں کے اوپری جبڑے کی ہڈی ، قدیم کچھوے نانسیونگچلیڈس کے ساتھ مضبوط مشابہت رکھتی ہے ، زیلینٹسکی کا کہنا ہے کہ اس کی قدرے مربع شکل اور پیچھے والے کنارے کی وجہ سے یہ مشابہت قائم ہوتی ہے۔
سخت انڈے کےچھلکے:
اس فوسلائزڈ انڈے کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا مضبوط شیل تھا ، جو دو ملی میٹر موٹی کاغذ کے پتلے خولوں سے مختلف ہے اور یہ آج کے جدید کچھووں میں مختلف قسم کے انڈوں کی موٹائی ہوتی ہے ۔ ماڈرن سمندری کچھووں کے چمڑے جیسے آرب کے شیل سے لے کر گالاپا گوس جزائز کے بڑے بڑے کچھووں کے سخت انڈوں تک، ہر ایک کے انڈوں کے چھلکوں کی موٹائی مختلف ہوتی ہے۔
مطالعاتی ٹیم کے مطابق ، نئے دریافت فوسل انڈے کا خول جیوکیلون ایلوفنٹس ٹپس Geochelone elephantopus, (گیلاپاگس جزائر کا ایک کھچوا) کے مقابلے میں تقریبا چار گنا زیادہ موٹا ہے۔ ان قدیم کچھوے کے سخت انڈوں کے گولوں کا صحیح مقصد فی الحال ابھی غیر یقینی ہے۔ تاہم ان انڈوں کے چھلکوں کی موٹائی خشک آب و ہوا کے مطابق ہو سکتی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس وقت موجود تھی جہاں یہ کھچوے پائے جاتے تھے ۔
ترجمہ اور اضافہ جات: حمیر یوسف فیس بک گروپ علم کی جستجو اس تحریر کو اردونامہ فورم کے قارئین کے مفاد میں شائع کیا گیا۔