فہرست
دوستو اردونامہ فورم آن لائن کاروبار کے سلسلے کی اگلی قسط میں آج اپنے قارئین کے لئے آج 50 ایسے کاروبار کی تفصیلات کے کر حاضر ہوا ہے جو کسی بھی قسم کے سرمائے یعنی روپے پیسے کے بغیر شروع کیئے جا سکتے ہیں جن سے آپ ماہانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کے لئے آپ کے پاس اس کاروبار کے بارے میں بنیادی علم ہونا ضروری ہے تو یہاں بھی واحد شرط یہی ہے کہ آپ کے پاس اس کاروبار کا بنیادی علم موجود ہو۔
لیکن اگر آپ کے پاس اس کاروبار کا بنیادی علم نہیں ہے تو بھی پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ان میں سے بیشتر کاروبار ایسے ہیں جن کا بنیادی علم بھی آپ بغیر کوئی روپیہ پیسہ خرچ کیئے سیکھ سکتے ہیں، اس مقصد کے لئے مختلف ویب سائیٹس موجود ہیں اور سب سے بڑی ویب سائیٹ جو اس طرح کے علم سے بھری پڑی ہے وہ ہے یوٹیوب ویڈیوز کی سائیٹ۔
نوٹ: تقریبا یہ تمام کاروبار لڑکیوں کے لئے بھی بہترین ہیں، اردونامہ فورم اسی سلسلے میں ایک پوسٹ پہلے بھی کر چکا ہے جس میں خاص طور پر لڑکیوں کے لئے گھر بیٹھے آن لائن کام سے پیسے کمانے کے طریقے زیربحث لائے گئے تھے۔
تو چلتے ہیں اپنے ان 50 کاروبار کی فہرست کی طرف جنہیں آپ بغیر کچھ بھی خرچ کیئے شروع کر سکتے ہیں اور ماہانہ اچھی خاصی آمدن وصول کر سکتے ہیں۔
ایفلی ایٹ مارکیٹینگ Affiliate Marketing
بغیر کسی سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ بزنس آج کل پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔
بلاگ رائیٹنگ Blog Writing
بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔ بلاگ رائیٹنگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لیے بلاگ رائیٹنگ کا کا م شروع کر کے ایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔
نئے کاروباری افراد کی کاؤنسلِنگ Business Counseling
اگر آپ کے پاس بزنس فیلڈ کا کافی علم، مہارت اور آئیڈیاز موجود ہیں اور آپ اس سلسلے میں بزنس کے میدان میں داخل ہونےںوالے نئے افراد کی مدد کرنے کی سوچ بھی رکھتے ہیں تو آپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں۔
سٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلِنگ Student Career Counseling
اگر آپ کے پاس کیریئر کاؤنسلِنگ کی ڈگری یا اس فیلڈ کی کافی زیادہ معلومات موجود ہیں اور آپ کے اندرلوگوں کی چھپی صلاحیتوں کا کسی حد تک اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے تو آپ سٹوڈنٹس کے لیے ایک اچھے کاؤنسلر بن سکتے ہیں اور نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ ایک باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں۔
کنسلٹنگ کمپنی Consulting Company
اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں بہترین معلومات اور مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس فیلڈ میں پہلے سے موجود یا نئے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کے لیے ایک کنسلٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے متعلقہ شعبے کی وسیع معلومات و مہارت درکار ہے۔
کونٹینٹ رائیٹنگ Content Writing
تمام کمپنیوں اور اداروں کو پروموشن کے لیے تحریری شکل میں ایک قابلِ توجہ مواد کی ضرورت ہڑتی ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔ اگر آپ کے اندر اردو یا انگلش زبان میں ایسا پرکشش کونٹینٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
کاپی رائیٹنگ Copywriting
کاپی رائیٹنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ اگر آپ کے پاس لکھنے کی مناسب مہارت موجود ہے اور زبان و گرامر کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے کاپی رایٹر بن کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔
یوگا اور ہیلتھ کلاسز Yoga and Health Classes
اگر آپ یوگا یا اسی قسم کی دوسری ہیلتھ ایکٹیویٹیز میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ با آسانی اس فیلڈ کو اپنا کاروبار بنا سکتے ہیں اور اپنے گھر یا کسی بھی دستیاب پر سکون جگہ پر یوگا سینٹر یا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔
ای میل سروس Email Marketing Services
اجکل زیادہ تر کمپنیاں کسی مخصوص علاقہ میں اپنی برانڈ کی پروموشن کے لیے ای میل سروس کو ترجیح دیتی ہیں جس کا مقصد صرف ٹارگٹ کسٹمرز کو اپروچ کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی سہولت موجود ہے تو آپ گھر پر ہی مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔
ای بک رائیٹنگ E-Book Writing
اگر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اور ای بکس کی تیکنیکس جانتے ہیں تو آپ ای بک رائیٹنگ کے ذریعے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین کے لیے یہ بہت اچھا کاروبار بن سکتا ہے جو یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔
آن لائن مارکیٹنگ Online Marketing
مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس اور سروسز کی آن لائن مارکیٹنگ کا آج کل بہت زیادہ رجحان ہے اور ہر روز بہت سے نئے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ اگر آپ اس کام کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کمپنیوں اور اداروں کی آن لائن مارکیٹنگ آپ کے لیے نفع بخش کاروبار بن سکتی ہے۔
ملازمین کی تربیت Employee Training
بزنس کی دنیا میں ملازمین کی تربیت کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ زیادہ تر یہ کورسز کمپنیوں کی ویب سائٹس پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اس فیلڈ کا تجربہ رکھتے ہیں تو گھر بیٹھ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
آن لائن ٹیچنگ Online Teaching
آج کل آن لائن ٹیچنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔ اگر آپ ٹیچنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے آن لائن ٹیچنگ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ یہ کاروبار دو طرح سے شروع کیا جاسکتا ہے۔ آپ اپنا آن لائن ٹیچنگ سنٹر رجسٹر کروا سکتے ہیں یا اپنا انڈیپینڈنٹ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔
ایوینٹ مینجمنٹ Event Management
اگر آپ کے پاس ایوینٹ مینجمنٹ کی ڈگری موجود ہے یا اگر آپ پلاننگ، ڈیزائینگ اور چیزوں کو ترتیب دینے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے ایونٹ آرگینائزر بن کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ بڑی بڑی کمپنیوں، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں، شادی کی تقریبات اور سیاسی جماعتوں کی ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔
فیشن ڈیزائیننگ Fashion Designing
اگر آپ فیشن ڈیزائیننگ کا کام جانتے ہیں تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے ایک نہایت سود مند کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس کاروبار میں کامیابی کے 100 فیصد امکانات موجود ہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔
فیچر ایجنسی Feature Writing
اگر آپ کو لکھنے پڑھنے میں دلچسپی ہے اور آپ ایک تخلیقی ذہن کے مالک ہیں تو آپ اپنی فیچر ایجنسی قائم کر کے ایک بہترین ، باعزت اور بہت زیادہ نفع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا دونوں میں فیچر رائیٹنگ کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ اس بزنس کے آغاز کے لیے آپ کو محض ایک کمپیوٹر اور ٹیلیفون کی ضرورت ہوگی جو آج کل باآسانی ہر گھر میں دستیاب ہوتے ہیں۔
مالی مشاورت کا کاروبار Finance Consulting
اگر آپ مالیات کے شعبے میں مناسب مہارت و تجربہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی مسائل سے بھی آگاہ ہیں تو آپ اپنی ذاتی کمپنی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اس میں انشورنس، انویسٹمنٹ پلاننگ، ٹیکس کے متعلق معاملات، کاروباری مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔
فرسٹ ایڈ ٹریننگ First Aid Training
اگر آپ کے پاس فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی معلومات و تجربہ موجود ہے تو آپ اس اپنا ذاتی کاروبار بنا سکتے ہیں۔ آج کل بہت سی کمپنیاں اور ادارے اپنے ورکرز کے لیے فرسٹ ایڈ کی تربیت کو نہ صرف ضروری خیال کرتے ہیں بلکہ اس کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔بآپ اپنے گھر پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ سنٹر قائم کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کی شروعات کے لیے آپ کو کلائنٹس کا ایک نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔
آرٹ کورسز Art Courses
اگر آپ آرٹ کے کسی بھی شعبے میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں مثلاً پھولوں کی آرائش، ڈرائینگ اور پینٹنگ وغیرہ تو آپ اپنے ذاتی آرٹ سینٹر کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔ یہ سینٹر نہ صرف آپ کے فن کو پھیلانے کا بلکہ ایک باعزت روزگار کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔
سلائی کڑائی کا کام Stitching Work
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ ایک نفع بخش کاروبار ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف اس کام کو جاننے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے یہ ایک بہت اچھا بزنس ہے اور ہمارے شہروں او ر دیہات کی اکثر خواتین اس سے وابستہ ہیں۔
ہوم ٹیوشن سینٹر Home Tuition
اپنے گھر پر ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک بہت منافع بخش بزنس ہے ۔اور پورا سال ایک اچھی ارننگ دیتا ہے۔بہت سے گھروں میں خواتین و حضرات ایسے ٹیوشن سینٹر قائم کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔
کوکنگ کورسز Cooking Courses
کوکنگ میں مہارت خاص طور پر خواتین کے لیے ایک بہترین کاروبار کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ آپ اپنے گھر میں بنا سرمائے کے کوکنگ کلاسز کا آغاز کر سکتی ہیں۔
فری لانس بک کیپنگ Freelance Bookkeeping
تمام چھوٹی اور بڑی کمپنیوں اور سمال بزنس اونرز کو اپنے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کے لیے بک کیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کام زیادہ تر کمپیوٹرز پر ہی سرانجام دیا جاتا ہے۔ تاہم بہت سے چھوٹے بزنس اونرز ایک باقاعدہ بک کیپر کو ہائر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اگر آپ ایک اچھے اکاؤنٹینٹ ہیں تو آپ اپنا فری لانس بک کیپنگ کا کاروبار شروع کر کے ایک ہی وقت میں مختلف کمپنیوں کے لیے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
کینڈل میکنگ Candle Making
اگر آپ موم بتی بنانے کا کام جانتے ہیں تو نہایت قلیل سرمائے سے اپنا کام شروع کر سکتے ہیں اور اپنے گھر پر رہتے ہوئے آن لائن اس کی پروموشن کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
لینگویج سینٹر Language Center
اگر آپ کوئی غیر ملکی زبان خاص طور پر انگلش میں مناسب مہارت رکھتے ہیں تو آپ بنا انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی ایک لینگویج سینٹر بنا سکتے ہیں اور ایک اچھی ارننگ کر سکتے ہیں۔
کڈز کیئر سینٹر Kids Care Center
اگر آپ بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا جانتے ہیں تو آپ اپنے اسی پیشن کو اپنا کاروبار بھی بنا سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں آج کل خواتین کے ملازمت کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں کڈز کیئر سینٹر کا قیام آپ کو بنا سرمائے کے اچھا منافع دے سکتا ہے۔
ہینڈی مین سروسز Handyman service
اگر آپ گھریلو آلات و دیگر اشیاء کی مرمت کا کام جانتے ہیں تو آپ اسے اپنا کاروبار بنا کر ملازمت کی ٹینشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
ہیلتھ کنسلٹنگ Health Consulting
اگر آپ کے پاس ہیلتھ کیئر کا ایک وسیع نالج اور سرٹیفیکیٹ بھی ہے تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف ایک مناسب حکمتِ عملی اور Federal Tax Identification Number کی ضرورت ہو گی۔
پورٹریٹ میکنگ Portrate Making
اگر آپ ایک اچھے ڈرائینگ آرٹسٹ ہیں اور پورٹریٹ میکنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ پورٹریٹ بنانے کا ایک بہترین کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنا ایک عمدہ سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہو گی جو آپ کے بزنس نیٹ ورک کی بنیاد بنے گا۔
اشیاء کی منتقلی کی خدمات Goods Transportation Services
Goods Transfer Services مختلف افراد یا کمپنیوں کی مختلف اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بھی بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا کاروبار ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف وسیع تعلقات اور معلومات کی ضرورت ہوگی۔
میرج بیورو Marriage Bureau
پوری دنیا میں اور خاص طور پر پاکستان میں یہ کاروبار بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔ بنا انویسٹمنٹ کے یہ ایک بہترین منافع بخش کاروبار ہے۔
گرافک ڈیزائننگ Graphics Designing
ایک اچھے گرافک ڈیزائنر کو ملازمت کے حصول کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لیے یہ کام گھر بیٹھ کر سرانجام دے سکتا ہے۔مگر اس کے لیے اپنی فیلڈ کی وسیع معلومات اور بزنس نیٹ ورک کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
پروپرٹی ڈیلنگ Property Dealing
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانے والا یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ مگر فیلڈ کی وسیع معلومات ، قابلِ اعتماد شہرت اور تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک درکار ہے۔
سیکیورٹی کنسلٹنگ Security Consulting
سیکیورٹی آج کل تیزی سے بڑھتا ہوا اور منافع بخش کاروبار ہے اور اپنے گھر پر ہی شروع کیا جاسکتا ہے۔ مگر سیکیورٹی میں مہارت و تجربہ اس کے لیے نہایت ضروری ہے۔
مارکیٹ ریسرچ سروس Market Research Service
مارکیٹ ریسرچ کسی بھی نئے بزنس اور کمپنی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ کمپنیز اور سمال بزنس اونرز کے لیے مارکیٹ ریسرچ کا کام سرانجام دینا ایک تیزی سے پھیلتا ہوا منافع بخش کاروبار ہے۔ جس کے لیے سرمائے کی ضرورت نہیں۔
ایپ ڈولپنگ App Developing
سمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ ہی موبائل ایپلیکیشن کا بزنس بہت وسعت اختیار کر گیا ہے۔ اگر آپ ایک اچھے ایپ میکر ہیں تو اپنی ذاتی ایپس بنا کر مختلف کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں اور ایک منافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں۔
آفس سپلائی بزنس Office Supplies Business
آفس سپلائی کا کاروبار بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے جو اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ کمپنیاں، تعلیمی ادارے اور آفسز اس بزنس میں بڑے کلائنٹس بن سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے وسیع معلومات و تجربہ درکار ہے۔
آن لائن شاپنگ Online Shopping
آن لائن شاپنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو بغیر انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو صرف مختلف کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن ، اپنی Website اور اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ Outdoor Advertisement
اگر آپ مارکیٹنگ کے جدید طریقہ کار کی معلومات و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ایک کامیاب آؤٹ ڈور مارکیٹنگ کا بزنس شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنے کلائینٹس کی لِسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
پروڈکٹ برانڈنگ اور پیکنگ Products Branding & Packaging
پروڈکٹس کی برانڈنگ اور پیکنگ کمپنیز کی ایک اہم ضرورت ہے۔ آپ مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کام اپنے گھر پر سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اکثریت اس کاروبار سے منسلک ہے۔ اس کے لیے مختلف کمپنیوں کی معلومات اور تعلقات ضروری ہیں۔
ریئل اسٹیٹ ایجنسی Real Estate Agecy
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس دور میں ریئل اسٹیٹ ابھی تک ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ آپ اپنی موجودہ پراپرٹی سے ہی اس بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔
سیلز ٹرینگ Sales Training
کمپنی یا بزنس کی کامیابی اس کی کامیاب سیلز پر منحصر ہوتی ہے۔ مختلف کمپنیاں اپنے سٹاف کی تربیت کے لیے سیلز ٹریننگ پراگرام تشکیل دیتی ہیں۔ اگر آپ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو مختلف کمپنیوں کے لیے یہ کورسز ڈیزائن کر سکتے ہیں اور بہترین منافع کما سکتے ہیں۔
کٹنگ اینڈ سٹیچنگ کلاسز Cutting & Stitching
اگر آپ ڈریس میکینگ کا کام جانتے ہیں تو کٹنگ اور سٹیچنگ کی کلاسز اپنے گھر پر شروع کر کے ایک منافع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔
موبائل ریپیئرنگ Mobile Repairing
موبائل ریپیرنگ ایک بہت کامیاب بزنس بن چکا ہے۔ اگر آپ یہ ہنر جانتے ہیں تو اپنے گھر پر رہتے ہوئے لوکل کمیونٹی سے ہی اس کام کی شروعات کر سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور کارکردگی سے اس کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔
سپورٹس کوچنگ Sports Coaching
اگر آپ کو کھیلوں میں دلچسپی ہے اور کسی گیم کے اچھے پلیئر ہیں تو آپ اپنی کوچنگ کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر یا کسی قریبی میدان میں اس ٹریننگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔
ٹرانسلیشن سروس Translation Service
اگر آپ ایک سے زیادہ غیر ملکی زبانیں جانتے ہیں تو آپ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور بہت سی سوشل ویب سائٹس کے لیے اپنے گھر پر ہی آن لائن یا آف لائن ٹرانسلیشن کا کام سر انجام دے سکتے ہیں اور اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
ویب ڈیزائننگ Website Designing
اگر آپ ایک اچھے ویب ڈیزائنر ہیں تو مختلف کمپینیوں، اداروں اور لوگوں کے لیے ویب سائٹس ڈیزائن کر کے ایک بہترین پرافٹ کما سکتے ہیں۔
ٹیکسٹ بک رائیٹنگ اینڈ ڈیزائننگ Text Book Writing & Designing
اگر آپ تعلیمی شعبے میں وسیع معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ٹیکسٹ بک رائیٹننگ کے ایک کامیاب بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں اور مختلف تعلیمی اداروں کو ہر سطح پر لرننگ میٹیریل فراہم کر سکتے ہیں۔
کمپیوٹر پروگرامنگ Computer Programing
اگر آپ کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو مفید اور کارآمد پروگرامز تخلیق اور فروخت کر کے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک نہایت منافع بخش کاروبار ہے۔