فہرست
تمام اہلیان اسلام اور خصوصا اہلیان اردونامہ کو دلی عید مبارک
السلام علیکم
اردونامہ فورم کی انتظامیہ کی جانب سے تمام ایسے دوست جن کے ہاں آج عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
بہت بہت عید مبارک
اور وہ تمام دوست جن کے یہاں کل عید ہو گی ان سب کو پیشگی عید مبارک ہو.
اللہ پاک آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے اور آپ کی عید کو پرمسرت بنائے، آپ کی تمام جائز خواہشات قبول فرمائے۔
حضورؐ کا ارشاد ہے ’’دس ذوالحجہ کو خون بہانے سے بڑھ کر ابن آدم اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بہتر عمل نہیں کرتا۔ یہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت آئیں گے اور خون کے زمین پر گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں اس کا ایک مقام ہوتا ہے۔ تم یہ قربانی خوش دلی سے دیا کرو۔‘‘ (ابن ماجہ، ترمذی)
اس لئے کوشش کر کے قربانی کے عمل میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔