Site icon اردونامہ فورم : Urdu Nama Forum

ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا

Shifting WordPress Hosting Urdu Tutorial

السلام علیکم!

دوستو آجکل مجھ پر ایک خبط سوار ہے، کہ میں اپنے پاس موجود تمام کا تمام علم آپ لوگوں کو سونپ دوں اور وہ بھی اردو زبان میں تاکہ اکثر بھائیوں کو سمجھنے میں دقت نا ہو۔ میں نہیں جانتا کہ اس امر کے پیچھے کونسے محرکات کارفرما ہیں شاید میں مرنے والا ہوں یا شاید میں انٹرنیٹ سے خائف ہو چکا ہوں اور اسے چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے، لیکن یقین جانئے مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ یہ کیوں ہے لیکن بس میرا دل چاہتا ہے کہ جو بھی میں نے اپنے سینے میں چھپایا ہوا ہے وہ آپ لوگوں کو بھی بتاؤں۔
ہاں اوپر بیان کردہ دو وجوہات کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میں آپ لوگوں کے منہ سے واہ واہ کا شور سننا چاہتا ہوں۔ 

بہرحال آج میرے دل میں خیال آیا کہ میں نے پچھلے کچھ عرصے میں کافی ورڈپریس بلاگز ایک ہوسٹنگ سے دوسری ہوسٹنگ پر منتقل کیئے ہیں لیکن ہر بار مجھے کہیں نا کہیں سے اس منتقلی کے بارے میں مدد لینا پڑی ہے،ابھی حال ہی میں مدرس بھیا کا ایک بلاگ اردونامہ کی ہوسٹنگ سے ان کی نئی ہوسٹنگ پر منتقل کیا ہے گو کہ اس دوران مجھے کچھ زیادہ مشکل تو نہیں ہوئی لیکن پھر بھی تھوڑی مدد مجھے بہرحال حاصل کرنا ہی پڑی تھی۔ اس کام کے بعد مدرس بھیا کی فرمائش تھی کہ انہیں اس منتقلی کے بارےمیں بتایا جائے تاکہ مستقبل میں یہ تبدیلی وہ خود سے کر سکیں۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔

Exit mobile version