Site icon اردونامہ فورم : Urdu Nama Forum

لٹیروں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے

لٹیروں کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے

میں نے اپنے ایک مضمون "پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت” میں لکھا تھا
گذشتہ پانچ سال کے دوران زرداری حکومت کے دور میں دہشت گردی ، ٹارگیٹ کلنگ، بدترین کرپشن ، بری گورننس، طویل لوڈشیڈنگ ، غربت کیساتھ اندرونی و غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا ، مشرف دور کے 34 بلین ڈالر کے قرضے پانچ سال میں ڈبل ہوگے، 62 روپے کا ڈالر اب 100 روپے کا ہے، ملک کے تمام ادارئے تباہ ہوچکے ہیں۔ خود کش دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کی یلغار نےکوئٹہ اور پشاور جیسے بڑے شہروں کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے، کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے اسکا وہ برا حال ہے کہ یہ شہر جو کبھی امن کا گہواراہ تھا آج لاقانونیت اور لاشوں کا شہر بن چکا ہے، زرداری حکومت کے پانچ سالہ دور میں کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان اس شہر میں عام بات ہے۔ سرکاری اور فوجی املاک پر حملے ، فرقہ وارانہ نفرت ، بے روز گاری اور مہنگائی اس حکومت کے تحفے ہیں ۔کہنے کو تو عدلیہ آزاد ہے مگر زرداری حکومت نے عدلیہ کے کسی بھی فیصلے پر کبھی بھی عمل نہیں کیا۔ آصف زرداری، دو وزیراعظم ، وفاقی اور صوبائی وزرا نے ملکر کرپشن اور بری گورننس کے حوالے سے ماضی کے کرپشن کےتمام ریکارڈ توڑڈالے ۔ اربوں روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اورملکی معیشت کو مفلوج بناڈالا”۔

یہ اوپر لکھی ہوئی باتیں زرداری اور پیپلز پارٹی کی بدترین کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگاکر چوتھی مرتبہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو کسقدر پیچھے کردیا ہے یہ پورا پاکستان جانتا ہے۔
پڑھناجاری رکھئے…

Exit mobile version