Site icon اردونامہ فورم : Urdu Nama Forum

ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اور او لیول کے امتحانات میں 22 مضامین میں اے گریڈ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے علی معین نوازش کے بعد نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی بچوں نے ایک بار پھر دنیا میں اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوا لیا۔ آسٹریلیا میں ہونے والے 11 سے 13 سال کے بچوں کے درمیان ریاضی کے مقابلہ کو 13 سالہ پاکستانی بچے موسیٰ فیروز نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا‘ دوسری پوزیشن بھی پاکستانی بچے حسنین نے حاصل کی ہے۔ پہلی پوزیشن لینے والا موسی کبھی بھی پاکستان یا اپنے شہرسے باہر نہیں گیا اور ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے کبھی بھی غیر معمولی ٹیوشن یا دیگر ذرائع سے تعلیمی مدد حاصل نہیں کی وہ بس اپنے اسکول کے اساتذہ سے ہی پڑھتا ہے مگر اس کی ذہانت انتہائی غیر معمولی ہے۔ یہ مقابلہ آن لائن تھا اور اس میں دنیا بھر کے لاکھوں بچوں نے شرکت کی تھی۔آسٹریلیا نے پھالیہ کے پاکستانی طالب علم کو آسٹریلیا آنے کے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آسٹریلیا کی شہریت دی جاسکتی ہے۔ مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے 15 لاکھ سے زائد بچی اور بچیاں شریک تھے۔ پہلی پوزیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کے انتہائی پسماندہ علاقے پھالیہ کے 13 سالہ موسیٰ نے حاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستانی پرچم سربلند کردیا۔

پڑھناجاری رکھئے…

Exit mobile version