Urdu Nama : اردونامہ فورم: اردو خبریں، شاعری، ٹیکنالوجی، کھیل، صحت

اردونامہ فورم کو آپ کی ضرورت ہے

urdunama_forum_needs_your_help

محترم اراکین اردونامہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ لوگوں کے تعاون سے اردونامہ فورم اردو دنیا کے بہترین فورمز میں سے ایک بن چکا ہے اور اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ اردونامہ فورم کی اس ساری کامیابی کے پیچھے آپ جیسے مخلص دوستوں اور اللہ تعالٰی کی مدد شامل حال رہی ہے۔ اردونامہ فورم مکمل طور پر ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے اور اپنی ہوسٹنگ اور ڈومین نیم کی سالانہ فیس ہمیشہ دوستوں کے مالی تعاون سے ادا کرتا آ رہا ہے۔ اب ایک بار پھر سے اردونامہ کو آپ تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے. اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس جو اب سے تین سال پہلے یعنی 2016 میں آپ جیسے بہت سے دوستوں کے تعاون سے ادا کی گئی تھی اب اس کی دوبارہ ادائیگی کا وقت آن پہنچا ہے اور اگلے ماہ اس کی اگلے تین سال کے لئے ہوسٹنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس عمل کو سرانجام دینے اور اردونامہ میں زندگی کی لہر برقرار رکھنے کے لئے آپ کا تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ اس کام کو اردونامہ انتظامیہ اکیلے سرانجام نہیں دے سکتی ہے.۔ آپ سے التماس ہے کہ اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں حصہ بقدرجثہ شمولیت حاصل کرکے مشکور فرمائیں۔
اردونامہ کی ایک سال کی ہوسٹنگ فیس 140 ڈالر ہے اور ہم اسے ہر تین سال بعد اگلے تین سال کے لئے تازہ کرواتے ہیں۔ اس طرح اس سال بھی اردونامہ کی ہوسٹنگ فیس 420 ڈالر برائے تین سال ادا کرنا ہو گی۔
اگر آپ اردونامہ کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا حصہ شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو نیچے موجود تفصیلات کے مطابق اپنا حصہ شامل کر سکتے ہیں، اپنی بھیجی گئی رقوم کے بارے میں اسی دھاگے میں ہمیں اپنی تفصیلات سے آگاہ فرمائیں یا براہ راست انتظامیہ اردونامہ کو میل کریں تاکہ آپ سے رابطہ کیا جا سکے اور رقم کی ترسیل کا انتظام کیا جا سکے. رقم جتنی بھی ہو بلا ججھکبتائی جا سکتی ہے اور اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ کوئی آدمی کم ازکم اتنی رقم ادا کرے کیونکہ قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے.

اکاؤنٹ کی تفصیلات:

بنک کا نام: HBL MAIN BRANCH BUREWALA
اکاؤنٹ ٹائیٹل: MUHAMMAD TANVEER MAJID
اکاؤنٹ نمبر: 01047901496603
آئی بین نمبر: PK37HABB0001047901496603

اس کے علاوہ اگر آپ کسی اور طریقہ سے رقم کی ترسیل کرنا چاہتے ہیں براہ کرم 03136933999 پر واٹس اپ کے ذریعے رابطہ فرمائیں یا admin@urdunama.org پر میل کیجئے۔

اردونامہ فورم پر اسی بابت دھاگے کا لنک

Exit mobile version