یہ ہے غلامی۔۔۔A tale of 01 Slave

یہ ہے غلامی۔۔۔A tale of 01 Slave

میں ایک آزاد ملک میں ایک آزاد شہری کی حیثیت سے پیدا ہوا۔میں جب چھوٹا سا تھاتو اپنے بڑوں سے آزادی، غلامی اور حریت کی کہانیاں سنا کرتا تھا۔

اردونامہ فورم سے منتخب کردہ مشرقی پاکستان کی ہزاروں کہانیوں میں سے ایک کہانی۔

وہ بتایا کرتے تھے کہ ہم نے آزادی کیسے حاصل کی ۔ ہم کیسے ہندوستان سے پاکستا ن آئے۔

میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اور آزادی کا صحیح مطلب نہیں‌سمجھ سکتا تھا اور جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ویسے ویسے آزادی اور غلامی میرے لیئے اہم سوال بنتی گئی۔میں‌سوچا کرتا تھا کہ ہمیں‌آزادی کی کیا ضرورت تھی اور غلامی کیا چیز تھی۔

غلامی کیا ہوتی ہے اس کہانی سے پتہ چلتا ہے
غلامی کیا ہوتی ہے اس کہانی سے پتہ چلتا ہے

اگر ہم غلامی میں ہی رہتے تو کیا ہوتا۔

یہ سب وہ سوالات تھے جن کے جوابات میں تلاش کرتا رہتا تھا۔میں اپنے استادوں سے اکثر سوال کرتا تھا کہ غلامی اور آزادی کیا چیز ہے ۔؟ وہ اپنے علم اور تجربے کے مطابق مجھے سمجھانے کی کوشش کرتے۔

لیکن مجھے کوئی خاص سمجھ نہ آتی، آج اچانک میں عنایت اللہ کی لکھی ہوئی ایک کتاب “منزل اور مسافر “ کا مطالعہ کر رہا تھا۔مصنف نے اس میں جنگِ عظیم دوئم کا ذکر کرتے ہوئے بنگال کا ایک واقعہ تحریر کیا جو اس کے ساتھ پیش آیا تھا۔ اس واقعہ کو پڑھنےکے بعد مجھے ایسا لگا کہ مجھے سب سوالوں کے جواب مل گئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  کیا واقعی 51 سال پہلے انسان چاند پر جاچکا ہے؟

بنگالیوں نے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کردیا تھا اور انگریز انکی اس حرکت سے بہت نالاں تھے۔انگریزوں نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انکی تمام پیدا وار اپنے قبضے میں اسطرح کر لی کہ تمام لوگ سمجھ ہی نہ سکے اور ملک میں قحط پڑ گیا۔ یہ مصنوعی قحط ایسا پڑا کہ کہیں چاول کاایک دانہ نظر نہیں آتا تھا۔یہ انگریزوں کی غلامی کا دور تھا اور انکی مرضی کے بغیر ایک پتا بھی نہیں ہل سکتا تھا۔فرعونیت تھی اور بس فرعونیت تھی۔

میں نے وہاں جو منظر دیکھے ہیں آج بھی یاد کرتا ہوں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔بڑے ہوٹلوں میں جہاں فوجی افسر جاتے تھے چاول پکتے تھے۔ میں نے دیکھا کہ ہوٹل کے برتن دھلنے اور جو پانی نالی میں آتا تھا وہاں بنگالی بچے ایک دوسرے کو دھکے دے دے کر اس پانی میں ہاتھ ڈالتے تھے کیوں کہ اس پانی میں چاول کے دانے باہر آتے تھے اور وہ ایک ایک دانہ لڑائی کے بعد حاصل کرتے تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ریاضی کا عالمی مقابلہ غریب پاکستانی بچہ جیت گیا

ایک دن میں ڈھاکہ شہر میں جا رہاتھا کہ اچانک ایک ادھیڑ عمر آدمی نے روک لیا ۔ فٹ پاتھ پر ساتھ ہی دو جوان لڑکیاں کھڑی تھیں ۔ ان لڑکیوں کا انداز طوائفوں والا تھا ہی نہیں ۔ انہوں نے میلے کچیلے کپڑ ے پہن رکھے تھے اور انکے سانولے چہروں پر اداسی تھی۔

صاھب ! بی بی ؟ اس آدمی نے پوچھا۔
ہر فوجی کو یہ الفاظ “صاحب ! بی بی؟“ ہر دس پندرہ قدم پر سننے پڑتے تھے۔ اس شخص نے مجھے روکا اور یہی سوال کیا تو میں نے لڑکیوں کو دیکھا تو مجھے کچھ شک ہوا۔

تم کون ہو؟ میں نے آہستہ سے پوچھا ۔ مسلمان ہو یا ہندو!
مسلمان ہوں صاحب ۔ اس نے کہا ، لڑکی دیکھیں۔۔۔
کیا یہ تمہار پیشہ ہے؟ میں نے پوچھا
نہیں صاحب ۔ اس کے ساتھ ہی اس کے آنسو نکل آئے اور وہ بولا پیسے نہ دو ایک ٹائم کا چاول دے دو، روٹی کھلا دو۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ذکر پر خشیت کی تقدیم کا راز

اس نے جب کہا کہ وہ مسلمان ہے اور یہ اسکا پیشہ نہیں تو میرے خون میں ایسا اُبال آیا کہ پہلے یہ جی میں آئی کہ اس اس آدمی کا گلا گھونٹ دوں لیکن میں بے بس تھا اور یہ شخص مجبور۔
بھوک نے اسکے دماغ پر سیا ہ کالا پردہ ڈال دیا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا اس کے کتنے بچے ہیں؟ اس نے آٹھ بتائے

یہ دو لڑکیاں بڑی تھیں ایک کی عمر چودہ سال اور دوسری کی سولہ سال تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ وہ کسی گاہک کو پھانسنے کی کوشش نہ کرے میں تھوڑی دیر بعد آتا ہوں۔
میں واپس اپنے دفتر میں آیا اور فوج میں راشن کی کوئی کمی نہیں تھی ۔

غلامی کی کہانی پڑھنا جاری رکھئے۔۔۔

77 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024