خبروں کے مطابق گوگل کمپنی ’’ان باکس‘‘ کے نام سے ای میلز کے لیے اپنی ایپلی کیشن ازسرنو لاؤنچ کرے گی۔ اس نئی ایپلی کیشن کا مقصد یہ امر یقینی بنانا ہے کہ بہت ساری ای میلز کے ہجوم میں اہم ای میلز نظروں سے اوجھل نہ ہونے پائیں۔گوگل نے فی الحال تو اپنے کچھ صارفین کو تجرباتی بنیاد پر اس نئی سروس کو استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن سوشل میڈیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ان باکس ایپلی کیشن‘‘ آگے چل کر جی میل کی جگہ لے سکتی ہے۔اس حوالے سے گوگل کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ جی میل کے بعد یہ ایپلی کیشن ہمارے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔ان باکس ایپ صارفین کو موصول ہونے والے اہم ای میل پیغامات، مثال کے طور پر فلائٹ ٹکٹس کی معلومات، تصاویر اور اہم تقریبات کے بارے میں اطلاعات نمایاں حروف میں پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ ان باکس کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت بھی حاصل ہوجائے گی کہ وہ اپنے اہم کاموں کی یاددہانی کے نوٹس دیکھ سکیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، کیوں کہ آج کل ای میل کی بھرمار ہوتی ہے اور اتنی غیرضروری ای میلز آتی ہیں کہ اکثر اہم اور ضروری نوعیت کی ای میلز ہماری نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں، خصوصاً جب ہم موبائل فون پر ای میلز چیک کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسا ہونا کبھی کبھی نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے۔
The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?
Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.