دوستو ذیل میں ہمارے روزمرہ استعمال ہونے والے پھلوں میں اللہ تعالٰی نے جو فوائد پوشیدہ رکھے ہیں یا ان سے استعمال سے جو نقصانات ہو سکتے ہیں ان کا ایک مختصر جائزہ لیا گیا ہے۔
آم: آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقر آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.