فہرست
ٹربیلنکا کا جھوٹ
حال ہی میںجھوٹ کا ایک اور شاہکار سامنے آیا ہے۔ یہ ٹربیلنکا کیمپ (پولینڈ) کے سابق کمانڈنٹ فرانزسٹانگل کی آپ بیتی ہے اس شخص کو دسمبر 1970 میں پولینڈ کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا دی۔ آپ بیتی کے اقتباسات 8 اکتوبر 1971 کے ڈیلی ٹیلیگراف (لندن) میںایک مضمون میںشائع ہوئے۔ لکھا تھا کہ یہ ایک انٹرویو پر مبنی ہیں جو فرانزسٹاگل سے قید خانے میں لیا گیا۔ وہ انٹرویو ختم ہونے کے چند روز بعد مر گیا۔ اب تک جتنی آپ بیتیاں چھپی ہیں یہ آپ بیتی ان میں سب سے خونیں اور انوکھی ہے اور کچھ اس طرح اوٹ پٹانگ انداز میں لکھی گئی ہے کہ خود مضمون نگار کو تسلیم کرنا پڑا کہ سٹانگل کے مقدمے میں پیش کی جانے والی شہادت سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ اس نے قتل کے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ مضمون نگار کے بقول آپ بیتی کا وہ حصہ تو خاصا من گھڑت ہے جس میں سٹانگل نے اپنی پولینڈ کی زندگی کے ابتدائی ایام کی داستان بیان کی ہے۔ ٹربیلنکا کے پہلے دورے کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے