ہر سطر اس کی اسوہِ ہادی کی ہو گواہ
اس طرح حالِ احمدِ مرسل کہاکروں
معمور اس کو کر کے معرہ سطور سے
ہرکلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں
ہادی عالم سیرت کی اردو کتب میں ایک نادر نمونہ اور عشق و عقیدت کی انتہا ۔سیرتِ طیبہ پر پہلی غیر منقوط کتاب مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ولی محمد کی نوکِ قلم سے تشکیل پانے والا محبت و الفت کا شاہکار ۔ حسنِ اتفاق کتاب کے نام ، مصنف حتی کہ چھاپنے والے مکتبے کے نام میں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے
کتاب پڑھنا جاری رکھئے۔۔۔