فہرست
گورنر سندھ کو نشان ِامتیاز، خدمات کیا ہیں؟
سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو 27 دسمبر 2002 کو صوبہ سندھ کے گورنر کے طور پرنامزد کیا۔ سب سے طویل عرصہ تک گورنر شپ کا اعزاز رکھنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بحیثیت گورنر سندھ دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 2مارچ 1963 کو کراچی میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان پاکستان کے سب سے کم عمر گورنر ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نشان ِ امتیاز پیش کیا گیا۔ نشان ِ امتیاز دینے کی وجہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی وہ پیشہ ورانہ خدمات ہیں جو انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری،تعلیم، امن و امان کے قیام، فن و ثقافت اور زندگی کے دیگر شعبہ جات میں سر انجام دیں ہیں۔گورنرصاحب نےساڑے پانچ سال سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں اور ساڑے چار سال صدرآصف علی زرداری کے دور حکومت میں گذارے ہیں۔ گورنرصاحب کے بارئے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی خوش اخلاق، ملنسار، منکسر المزاج اور پرخلوص انسان ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ڈاوُ میڈیکل کالج کراچی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئےسےمتحدہ قومی موومنٹ کے طلبہ ونگ پلیٹ فارم سے کیا۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور 1990میں ہاوسنگ ٹاون پلاننگ کے وزیر مقرر ہوئے۔ 1992 میں جب متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نواز شریف حکومت نے آپریشن کا آغاز کیا تو وہ برطانیہ چلے گئےاورطویل عرصے تک برطانیہ میں جلا وطن رہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے انصار برنی کے ساتھ ملکرصومالی قزاقوں سے پاکستانی اوردوسرئے ملکوں کے باشندوں کو رہاکروانے کے لیےجو کامیاب کوششیں کیں، وہ انتہائی قابل تعریف اور انسان دوستی کی بہترین مثال ہے، عالمی سطح پر بھی اُن کو اس پر کافی شہرت ملی۔