فہرست
کیپچا (Captcha) کیا ہے؟
انٹرنیٹ پر آپ جب بھی کوئی نیا ای میل اکاؤنٹ یا کسی بھی طرح کا کوئی اکاؤنٹ بنانے جاتے ہیں، کیپچا (Captcha﴿ سے آپ کا واسطہ ضرور پڑتا ہے۔ یہ آڑھے ٹیڑھے حروف پر مشتمل ایک تصویر ہوتی ہے جسے پڑھ کر دیئے ہوئے باکس میں لکھنا ہوتا ہے۔
اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہوتا ہے کہ آیا رجسٹریشن کرانے والا انسان ہی ہے یا کوئی سافٹ ویئر بوٹ۔ کسی سافٹ ویئر بوٹ کے لئے اس تصویر میں لکھے ہوئے حروف کر پڑھنا ازحد مشکل ہے۔ لیکن انسان چند سیکنڈز میں یہ الفاظ شناخت کرسکتا ہے۔ کیپچا تصویر کو مشکل تربنانے کے لئے اس پر ٹیکسچر ﴿Texture﴿ اور لائنیں لگادیا جاتا ہے۔
اس طرح سافٹ ویئر بوٹ کے لئے آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزر کا استعمال بھی ممکن نہیں رہتا۔ آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن کے عمل میں تصاویر کو ایک خصوصی الگارتھم کے ذریعے اسکین کیا جاتا ہے اور تصویر میں سے متن کو اخذ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سادہ کیپچا کو او سی آر کے ذریعے پہچانا جاسکتا ہے۔ اسی لئے اب کیپچا کو ممکنہ حد تک پیچیدہ بنایا جاتا ہے۔