جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف اردو شاعر جناب قمر ساجد صاحب کا فیس بک پیج چیک کر رہا تھا جس پر ان کی طرف سے اپنے بیٹے کے نام منسوب ایک ہائیکو غزل پر نظر پڑی.
بلا شبہ اس طرز تخاطب اور نفسِ مضمون میں ایسی بات تھی کہ میں اسے اردونامہ کی زینت بنانے میں حق بجانب ہوں یہ ایک باپ کی طرف سے اپنے بیٹے کے نام نا صرف ایک بہترین نصحیت ہے بلکہ ایک باپ کے دل میں اپنے بیٹے سے منسلک ان تمام خواہشات کا عکس ہے جس کی وہ اپنی اولاد سے توقع کرتا ہے.
کوشش کروں گا کہ جلد ہی قمر ساجد صاحب کی کتاب بھی آپ احباب کے ساتھ شئیر کر سکوں البتہ ابھی صرف انہی چند اشعار پر اکتفا کروں گا.
زندوں میں تم شمار ہو یہ حوصلہ ملے
تم سے تمہارے ہونے کا سب کو پتہ چلے