Site icon اردونامہ فورم : Urdu Nama Forum

کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

What is Computer Virtualization

کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے؟

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں آپ نے ورچول مشین (virtual machine) یا ورچول سرورز (virtual server) کا نام سنا ضرور ہو گا۔ ورچول نام ہی سے ظاہر ہے کہ اصل نہیں بلکہ اصل جیسا۔ ورچولائزیشن (virtualization) کے معنی یہ ہیں کہ ورچول سسٹمز کی تخلیق کرنا۔ یہ ایک زبردست انقلابی قدم ہے جو پچھلے چند سالوں سے بے حد مقبول ہے۔

ورچولائزیشن کو اکثر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہم معنی لیا جاتا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ بذات خود ایک بڑی چیز ہے جبکہ ورچولائزیشن اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

مختصراً ان دونوں کا فرق اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ ورچولائزیشن ، آپریٹنگ سسٹم کو ہارڈ وئیر سے جدا کرتی ہے جبکہ کلاؤد کمپیوٹنگ ایپلیکیشنز کو ہارڈوئیر سے علیحدہ کرنے کا نام ہے۔
فی الحال ہم اپنی بات ورچولائزیشن تک ہی محدود رکھیں گے۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ ورچولائزیشن کا مقصد آپریٹنگ سسٹم کو ہارڈوئیر سے علیحدہ کرنا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہارڈ وئیر چاہے کوئی سا بھی ہو، آپریٹنگ سسٹم اس سے آزاد رہ کر اپنا کام کرے۔
پڑھناجاری رکھئے…

Exit mobile version