فہرست
کرپشن ستان : از جاوید چوہدری
یہ تینوں کرکٹر، سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کرپٹ نہیں ہیں، ان سے دو غلطیاں ہو گئیں. ایک یہ عام لوگ تھے اور دوسری یہ غلط ملک میں پکڑے گئے، یہ اگر عام لوگ نا ہوتے اور ان کے نام کے ساتھ گیلانی، قریشی، مزاری، لغاری اور زرداری کا لاحقہ ہوتا تو یہ آج سزا پانے کے باوجود معزز ترین شہری بھی کہلاتے اور لوگ ان کی ترقی، ان کی دولت، ان کی کرپشن اور ان کی بدعنوانی کو حسرت کے ساتھ بھی دیکھتے، بالکل ان معززین کی ترقی اور دولت کی طرح جو اس ملک کو چونسٹھ برسوں سے لوٹ رہے ہیں، جنہوں نے کرپشن کو بدبودار جوہڑ بنا دیا ہے لیکن ہم 18 کروڑ لوگ انہیں سیلوٹ بھی کرتے ہیں، انہیں آپ جناب بھی کہتے ہیں، ان سے اٹھ کر ملاقات بھی کرتے ہیں، انہیں ووٹ بھی دیتے ہیں اقتدار کی کرسی پر بٹھا کر ان کی عبادت بھی کرتے ہیں. یہ کرپشن میں لتھڑے پجاریوں کا ملک ہے جس میں موسٹ کرپٹ لوگ بھگوان ہو جاتے ہیں اور موسٹ کرپٹ بھگوانوں کے اس کرپشن ستان میں یہ بے چارے پکڑے گئے اور ہم مملکت کرپشن ستان کے منافق شہری انہیں ماں بہن کی گالی دے رہے ہیں، یہ ناانصافی بھی ہے اور ظلم بھی.
پڑھنا جاری رکھئے…