کروناوائرس:: کیا کرنا چاہئے۔۔۔

Corona virus details in Urdu :: کرونا وائرس کی تفصیلات اردو میں

کرونا وائرس کے پاکستان میں داخلے کی خبروں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس بارے میں بے حد تشویش پائی جا رہی ہے، خبروں سے ساتھ ساتھ افواہوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ہر دوسرا شخص کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اور اس کے علاج کا دعوادار بنا ہوا ہے۔

Corona virus details in Urdu :: کرونا وائرس کی تفصیلات اردو میں
کروناوائرس

اردونامہ فورم کی انتظامیہ اس سلسلہ میں اپنے یوزرز کی رہنمائی اور ان افواہوں کا سلسلہ بند کرنے کی کوشش میں زیرِِنظر مضمون پیش کر رہی ہے تاکہ صارفین خود سے اس بارے میں جان سکیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ پھیلنے والی افواہوں سے بچ سکیں۔

کورونا وائرس کیا ہے، کیسے پھیلتا ہے؟

سب سے پہلے تو یہ جاننا کہ کرونا وائرس ہے کیا اور کس طرح پھیلتا ہے اس کے بارے میں آگہی ہونا ضروری، اس ضمن میں بی بی سی اردو کی تیار کردہ یہ ڈاکومنٹری بہترین ہے۔

کورونا وائرس کیا ہے، کیسے پھیلتا ہے؟

کرونا وائرس پاکستان میں

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ایک طرف تو عوام کی پریشانی عروج پر پہنچ چکی ہے اور دوسری طرف عوام کو گمراہ کر کے مزید پریشان کرنے والے افراد کا دھندہ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ہر ایک گھنٹے بعد کوئی نہ کوئی اس وائرس کے بارے میں جھوٹی افواہ پھیلا رہا ہے یا اس کے علاج کا ٹوٹکہ بیان کرتا نظر آتا ہے۔ یہاں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اس وائرس سے بہت زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں اور چند احتیاطی تدابیر سے اس کے ممکنہ حملے سے بچا جا سکتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ جان لینا بھی بہت ضروری ہے کہ ابھی تک پوری دنیا میں اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا اس لئے جو ہیروز آپ کو علاج بتانے کی کوشش کر رہے ہیں بہتر ہے کہ آپ انہیں اپنے علاج کے ساتھ ہی چین جانے کا مشورہ دے دیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  Denial of Service Attack کیا ہے اور اس سے کیا کام لیا جاتا ہے؟

آغا خان اسپتال کے ماہر انفیکشن ڈیزیز ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کرونا وائرس لاعلاج ضرور ہے مگر80 فیصد مریض جن پر اس کا حملہ ہو چکا ہوتا ہے خود ہی تندرست ہوجاتے ہیں۔ ہرشخص کو ماسک پہنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مرض سے بچا جاسکتا ہے. ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہوتی ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

عالمی ادارہ صحت نے جہاں کرونا وائرس کو عالمی خطرہ قرار دیا ہے وہیں اس سے بچاؤ کی چند احتیاطی تدابیر کی نشاندہی بھی کی جن پر عمل پیرا ہو کر اس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ وہ تدابیر درج ذیل ہیں۔

  • اپنے ہاتھ منہ کو وقفے وقفے سے پانی صابن یا کسی ہینڈ واش سے دھوتے رہیں تاکہ آپ کے ہاتھوں پر موجود ممکنہ جراثیم ختم ہو جائیں اور آپ کے جسم میں داخل نہ ہونے پائیں۔
  • ممکنہ مریض اور اپنے درمیان کم ازکم ایک میٹر یعنی تین فٹ کا فاصلہ رکھیں، ایسے اشخاص جو کھانس رہے ہیں یا چھینک رہے ہیں ان سے فاصلہ بنائیں تاکہ اگر ان میں کرونا وائرس موجود ہو تو وہ سانس کے راستے آپ کے نظام تنفس میں داخل نہ ہو سکے۔
  • اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے ممکنہ طور پر پرہیز کریں تاکہ اگر آپ کے ہاتھ اس جراثیم سے آلودہ ہیں تو وہ دھوئے جانے سے پہلے آپ کے جسم میں داخل نہ ہو سکیں۔
  • اگر آپ یا آپ کا کوئی چاہنے والا بخاز، زکام اور کھانسی کا شکار ہو گیا ہے یا کسی کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہے تو ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ اس ضمن میں حکومت پاکستان نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 1166 قائم کر دیا اگر آپ اپنے یا کسی اور میں کرونا وائرس کے اثرات محسوس کرتے ہیں تو فی الفور اس نمبر پر رجوع کریں۔
  • تازہ ترین اطلاعات سے باخبر رہیں اور صرف کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور حکومت پاکستان کے مقرر کردہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:  لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر

کرونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے عالمی ادارہ صحت کے اس لنک پر تشریف لے جائیں۔

اور پاکستان میں کرونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لئے قومی ادارہ صحت کے اس لنک پر رجوع فرمائیں

کرونا وائرس کے بچاؤ کا اسلامی طریقہ

اسلام نے ہمیں ہماری قیامت تک کی ضروریات کا علم قرآن کریم اور احادیث نبوی کی شکل میں دے رکھا ہے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم ہر طرح کے خطرے کا مسئلہ کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ایک طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=D3q3fb95aE4
کرونا وائرس کے بچاؤ کا اسلامی طریقہ

اردونامہ فورم پر اس پوسٹ کو پڑھنے اور کروناوائرس کے بارے میں تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کرنے کے لئے نیچے موجود لنک پر تشریف لے جائیں۔

63 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024