کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سی آئی ڈی کے دفتر میں دھماکا ،18افرادجاں بحق

 
 
کراچی…کراچی میں سی آئی ڈی سینٹر سول لائنز میں شدیدنوعیت کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں18افراد جاں بحق اور115سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سی آئی ڈی کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے میں بھی کچھ افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے،دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر دو بڑے گڑھے بھی پڑ گئے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے 2مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔دھماکے سے پہلے اور بعد میں شدید فائرنگ بھی کی گئی جبکہ راکٹ لانچر بھی فائر کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،واقعے کی تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔سندھ کے وزیر داخلہ ذو الفقار مرزا جائے وقوع پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ”حملہ آوروں نے دھماکے سے پہلے سی آئی ڈی سینٹر سول لائنز کی عمارت میں داخل ہو نے کی کوشش کی

پڑھناجاری رکھئے۔۔۔