فہرست
ڈینگی کا سستا گھریلو علاج
ڈینگی بخار کی وباءآج کل پورے ملک میں عام ہے اور لوگ اس وائرس سے شدید خوفزدہ ہیں اس کے سستے اور قدرتی علاج کیلئے ماہر ڈاکٹر نے اپنی آزمودہ تحریر عبقری کے قارئین کیلئے ارسال کی ہے۔
قارئین! نظام قدرت کچھ یوں ہے کہ خاک میں بھی شفاءکے عناصر مضمر ہیں اسی لیے حکم جستجو کاہے تاکہ ان پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکے۔ قدرت کا ایک ایسا ہی راز شفاءپپیتے کے درخت کے پتوں میں پنہاں ہے۔ پپیتے کا درخت ایک عجیب احساس تفاخر لیے بنا کسی خم کے آسمان کی طرف بلند ہوتا ہے تو اس کے پتے بھی نشوونما کے مختلف مراحل سے گزرتے ہیں۔ خوبصورت کٹائووالے یہ پتے اپنے اندر عجیب شفائی خصوصیات رکھتے ہیں ان میں سے ایک تحریر آپ کی نظر ہے۔
شکیل صاحب ایک مقامی کالج میں پڑھاتے ہیں گزشتہ برس انہیں بھی ڈینگی بخار نے آلیا، وہ انتہائی خوفزدہ اور پریشان تھے میں نے اپنے استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر عابد علی صاحب سے ذکر کیا تو انہوں نے انتہائی شفقت سے فرمایا کہ انہیں پپیتے کے پتے پلائیں۔ پروفیسرصاحب سے اگرچہ تفصیل سے گفتگو نہ ہوسکی لیکن میں نے اپنے خاوند کو بتا دیا کہ انہیں پپیتے کے پتے کا قہوہ پلایا جائے اس سے ان کے Platelets زیادہ ہوجائیں گے۔ کچھ دن کے استعمال کے بعد ان کے Plateletsزیادہ ہونے لگے تو انہوں نے بتایا کہ ایک سال پہلے ان کے خاندان میں بہت سے افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے تھے.