فہرست
ڈینگی بخار کیا ہے :: احتیاطی تدابیر اور علاج
بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ ڈینگی کے بارے کچھ باتیں ہو جائیں لیجئے آج کر لیتے ہیں.
کیونکہ ہمارے نام نہاد میڈیا نے اسے ایک ہوا بنا دیا ہے.
اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس پر ضرور بات کریں.
حالانکہ یہ ایک نہایت عام مرض ہے اور قابلِ علاج بھی ہے.
مگر ہمارے میڈیا نے اسے بالکل ہی ایسا مرض بنا دیا ہے جیسے یہ بے حد خطرناک اور ناقابلِ علاج مرض ہے.
مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ اس میں شرح ہلاکت نہایت کم ہے سو میں سے بمشکل ایک مریض اس مرض کے باعث موت سے ہمکنار ہوتےہیں.