یہ تصویر آپ نے انٹرنیٹ پر کئی مرتبہ دیکھی ہو گی. یہ کون ہے ؟ اس کی کیا کہانی ہے ؟
تفصیلات بہت دلچسپ ہیں.
‘‘‘چی گویرا‘‘‘ (انگریزی : Ernesto Guevara)ارجنٹینا کا انقلابی لیڈر تھا۔ چی عرف ہے۔ وہ 14 مئی 1928 کو ارجنٹائن میں پیدا ہوا۔
بچپن سے دمہ کا مریض ہونے کے باوجود وہ ایک بہترین ایتھلیٹ تھا، اور چیس کا بھی شوقین تھا۔ اپنی نوجوانی میں وہ کتابوں کا بہت زیادہ شوقین تھا، اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے گھر میں 3000 سے زائد کتابوں پر مشتمل ذخیرہ موجود تھا، جس سے اس نے اپنے علم میں بہتر اضافہ کیا۔
موٹر سائیکل پر سیاحت
چی بنیادی طور پر میڈیکل کا طالب علم تھا، تعلیمی کیرئر کے دوران ہی اس کے اندر سیاحت کا شوق پیدا ہوا، اور 1950 سے لیکر 1953 تک اس نے جنوبی امریکہ کو تین بار اپنی سیاحت کا مرکز بنایا، جس میں پہلے1950 میں اس نے سائیکل پر تنہا 4500 کلومیٹر کا سفر براعظم کے جنوب سےشمال کی جانب طے کیا۔
پڑھنا جاری رکھئے…