فہرست
چیٹ روم اور ایس ایم ایس کی مختصر زبان
چیٹ روم اور انسٹنٹ میسجنر نے آن لائن ابلاغ کی دنیا میں ایک ایسی جدید اور مختصر زبان کے اسلوب کو متعارف کروایا ہے جس نے چیٹ روم میں آنے والے نئے افراد کو خاصی دشواری میں مبتلا کر رکھا ہے، کیونکہ لفظوں، علامتوں اور ہندسوں پر مشتمل اس انوکھی زبان کو سمجھنا خاصا مشکل ہوتا ہے، تیزی سے فروغ پاتی ہوئی اس زبان کو جاننا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آج کل ویب سائیٹس، ایس ایم ایس، آئی سی کیو، بلاگز، چیٹ روم اور انٹرنیٹ فورم پر اسی کا استعمال کیا جارہا ہے، ٹائپنگ کی یہ زبان کم سے کم وقت اور کم سے کم لفظوں میں اپنا مدعا بیان کرنے کے حوالے سے بہترین تصور کی جاتی ہے۔ یہ لفظ یا مخفف عموما الفاظوں کے پہلے حروف کو ملا کر بنائے جاتے ہیں، جیسا کہ See you next time کو SYNT لکھا جاتا ہے وغیرہ۔ اسی طرح جدید آن لائن زبان میں لفظوں کے ساتھ ہندسوں اور علامتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔