فہرست
پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ پی پی پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، یونی فکیشن بلاک کوجو بھی نام دیں آخر کو وہ لوٹے ہی ہیں ، نواز شریف کے دس نکات پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہیں،عوام فیصلہ کریں کے10نکات پرکتنے فیصد عمل ہوا ۔ ن لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پی پی کے وزرا کو فارغ کرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضاربانی نے کہا کہ افسوس ہوا کہ یہ کہا گیا کہ10نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت نہیں ہوئی،نواز شریف کے دس نکات پی پی کے منشور کا حصہ ہیں اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر پہلا نکتہ حکومت نے پہلا نکتہ پورا کردیا