پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

پلگ ان،ایکس ٹنشن، ایڈ آن کا تعارف

What is Plugin, Addon Or Extension of a Browserفورم پر کل ایک دوست نے پلگ ان یا ایکس ٹنشن کے بارے میں پوچھا تو سوچا کہ کیوں ناں اس پر ایک الگ دھاگہ بنا دیا جائے.
پلگ ان Plugin ،ایکس ٹنشن Extension، ایڈآن Addon سب تقریبا مترادف (ہم معنیٰ) الفاظ ہیں.
کمپیوٹر میں کسی خاص مقصد کے لئے کوئی سوفٹ وئر بنایا جاتا ہے. مثلا ویڈیو،آڈیو فائلز چلانے کے لئے جیٹ آڈیو، میڈیا پلئر، وی ایل سی پلئر وغیرہ بنائے گئے ہیں. تصویر پر کام کرنے کے لئے فوٹوشاپ، کورل فوٹو پینٹ وغیرہ سوفٹ بنائے گئے ہیں. اسی طرح ویب سائٹ دیکھنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، موزیلا فائرفاکس، سفاری وغیرہ بنائے گئے ہیں.
ہر سوفٹ وئر کو کسی مخصوص مقصد کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس سوفٹ وئرمیں اس مقصدسے متعلق عمومی ضرورت کے تمام آپشن رکھے جاتے ہیں. لیکن ان سوفٹ وئرز کو استعمال کرنے والے بعض اوقت ان سوفٹ وئرز سے دیگرمقاصد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں. مثلا ویب سائٹس کھولنے کے لئے جو سوفٹ وئرز بنائے گئے ہیں انہیں براؤزر کہتے ہیں.

پڑھناجاری رکھئے…