فہرست
پاک فضائیہ کے شاهینوں نے اسرائیل کو 2 بار تڑپنے پر کیسے مجبور کیا؟
پاکستان اور اسرائیل آج سے نہیں بلکہ اپنی پیدائش کے پہلے دن سے ہی ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے ہم ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے باز نہیں آتے۔ اسرائیل نے بلاشبہ پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے مگر ہم نے اسے بدلہ لئے بغیر نہیں چھوڑا۔ ہم نے بھی اسرائیلیوں پر ثابت کیا ہے کہ ہم بھی اپنی ہی مائوں کا دودھ پی کر جوان ہوئے ہیں۔ میرا تعلق پاکستان فضائیہ سے ہے اور ایسے دو معرکوں میں، میں شامل رہا ہوں جس میں ہم نے اسرائیل کی سرزمین پر جا کر اسے نا صرف للکارا بلکہ اس کے جہاز بھی تباہ کئے اور وہ آج تک اس کا بدلہ لینے کو تڑپ رہا ہے۔ م جھے آپ پاکستان ائیر فورس کا ایک گمنام سپاہی سمجھ لیں۔ پہلی بار ہم نے پہلی بار اسرائیلوں کے سینے میں خنجر اس وقت گھونپا جب عرب اسرائیل چھ روزہ جنگ شروع ہوئی تھی۔