فہرست
پاک بھارت موسیقی کا مقابلہ را نے ترتیب دیا
دبئی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار متحرک ہو گئے، امریکی ایما پر ہونے والے پروگرام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کے دلوں سے بھارت کیلئے نفرت ختم کرنا ہے۔ را کے ایجنٹ “فنکار“ بن کر جاسوسی کے لئے رابطے بڑھائیں گے، نئی دھلی صرف “کام“ کے لوگ جائیں گے۔ شرکاء کو خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ذرائع
میدان میں ہاری ہوئی جنگ جیتنے کی خاطر امریکہ کا بھارت کے ذریعے پاکستان پر ثقافتی حملہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف پاکستان کی تباہی کے منصوبے اور دوسری طرف یکطرفہ پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی بنیادوں پر کلہاڑا چلانے کا کام جاری ہے۔ پاکستانی میڈیا کا ایک حصہ غیروں کا آلہ کار بنا ہوا ہے، جبکہ حکمرانوں کی خاموشی اور متعلقہ اداروں کی پراسرارلاتعلقی نے خدشات بڑھا دیئے ہیں، ملکی قوانین کی پامالی پر بھی سب کی خاموشی کے پیچھے بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔