پاکستانی فوج کے ایک وفد کا امریکی دورہ اس وقت منسوخ کردیا جب اس وفد کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر ایک پرواز سے ایک مسافر کی شکایت پر اتار دیا گیا۔
پاکستانی فوج کا نو رکنی وفد ٹامپا میں واقع امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے دفتر ایک اجلاس کے لیے جا رہا تھا۔
واشنگٹن میں ہمارے نامہ نگار زبیر احمد نے بتایا کہ یونایٹڈ ایرلائنز کی پرواز کے دوران ایک مسافر نے غیر ملکی افراد کو ایک ساتھ دیکھ کر اور اردو زبان میں ان کی گفتگو سن کر ائیرلائن کے منتظمین سے انھیں پرواز سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔
پرواز کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر اتارا گیا اور وفد کے تمام نو ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں امریکی حکام نے بھی ان سے پوچھ گچھ کی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کی وفد کے رہنما نے حکام کو کاغذات دکھانے کے علاوہ یہ بھی بتایا کے وہ امریکی فوجی حکام سے سرکاری بات چیت کے لیے ٹامپا جا رہے ہیں۔
پڑھناجاری رکھئے۔۔۔