فہرست
ونڈوز 10 (windows 10) میں نیا ایڈمنسٹریٹر کیسے بنایا جاتا ہے دوستو یہ پوسٹ آپ کو یہ بتانے کے لئے ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ ونڈوز سات اور اس سے اگلے ورژنز میں بائی ڈیفالٹ سسٹم 32 فولڈر میں ایڈیٹ کی پرمیشنز نہیں دی جاتی ہیں تاکہ ونڈوز فائلز کو کسی بھی ممکنہ وائرس کے حملے سے بہتر طریقہ سے بچایا جا سکے۔ لیکن بعض اوقات ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے جس میں ہمیں اس فولڈر میں کچھ ایسا کام کرنا ہوتا ہے جس میں یہ پرمیشنز ضروری ہوتی ہیں۔ اس کا بہترین طریقہ اپنی ونڈوز کا ایک نیا ایڈمن بنانا ہے۔ ذیل کی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ
ونڈوز 10 (Windows 10) میں نیا ایڈمنسٹریٹر کیسے بنایا جاتا ہے
- ونڈوز 10 (Windows 10) میں نیا ایڈمنسٹریٹر کیسے بنایا جاتا ہے اور سسٹم 32 فولڈر کی پرمیشنز کیسے تبدیل کی جاتی ہیں۔
- سسٹم 32 فولڈر اور اس کی سب ڈائریکٹریز اور فائل کی پرمیشنز تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے۔
- اپنے سسٹم کی وہ ڈرائیو جس میں ونڈوز انسٹال ہے (جو عموما سی ڈرائیو ہی ہوتی ہے) کھولیں۔
- وہاں پر موجود Windows نامی فولڈر پر رائیٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز کھولیں
- کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں سے Security نامی ٹیب پر کلک کریں۔
- گروپ اور یوزر نیم میں سے Administrator پر کلک کریں۔ اور نیچے موجود Advance کے بٹن پر کلک کریں۔