فہرست
ونڈوز سیون میں لو ڈسک سپیس کا مسئلہ کیسے حل کریں:: دوستو اکثر اوقات کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ہمیں لو ڈسک سپیس کا میسج ملتا ہے جو کافی کوفت کا باعث بنتا ہے اور کئی بار اسی ایک مسئلہ کی وجہ سے ہمیں اپنی ونڈوز دوبارہ سے انسٹال کرنی پڑتی ہے لیکن چند ہی دنوں بعد یہ مسئلہ پھر سے آن موجود ہوتا ہے۔
اردونامہ فورم پر ایک دوست نے ایسے ہی مسئلے پر ہم سے رجوع کیا اور اس کا حل پوچھا جسے اردونامہ انتظامیہ نے ایک مفصل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ باقی احباب بھی اس مسئلہ میں اس رہنمائی سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ونڈوز سیون میں لو ڈسک سپیس کا مسئلہ کیسے حل کریں
ونڈوز سیون میں لو ڈسک سپیس کا مسئلہ کیسے حل کریں، ونڈوز سات میں اگر آپ نے Hibernate کا آپشن منتخب کر رکھا ہے تو پھر اس میں ایک بہت بڑی فائل hiberfil.sys کے نام سے موجود ہو گئی جو اکثر اوقات کئی جی بی پر مشتمل ہوتی ہے۔ سب سے پہلے تو آپ اس فائل کو ختم کریں گے لیکن اسے عام طریقے سے ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا ورنہ آپ کی ونڈوز خراب ہو جائے گی۔ اس فائل کا مقصد کیا ہے اور اسے ڈیلیٹکرنے کا طریقہ کیا ہے اس کی تفصیل ذیل میںدی گئی ہے۔
جب آپ ہائبرنیٹ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر کو بند کردیتے ہیں تو ، آپریٹنگ سسٹم کو آپ کے موجودہ چلانے والے تمام پروگرامز کے اسٹیٹس کو ہارڈ ڈسک پر اسٹور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جب آپ اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ چلائیں تو وہی پروگرام دوبارہ وہیں سے شروع ہوسکیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ، آپ کا آپریٹنگ سسٹم تمام معلومات کو Hiberfil.sys نامی فائل میں محفوظ کر لیتا ہے۔ ونڈوز سات ، وسٹا اور ونڈوز ایکس پی عام طور پر اسے آپ کے سسٹم کی روٹ ڈائرکٹری یا آپ کی پارٹیشن کے اس حصے میں جہاں آپ نے ونڈوز انسٹال کر رکھی ہے وہاں ایک پوشیدہ فائل کے طور پر محفوظ کرتا ہے۔
ونڈوز سیون میں لو ڈسک سپیس کا مسئلہ کیسے حل کریں ذیل میں اس کا مفصل حل دیا گیا ہے۔