فہرست
حج آپریشن میں کرپشن اور بدانتظامی کے باعث وزیراعظم حامد سعید کاظمی کو ہٹانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ وزیر کے قریبی حلقے کا دعوٰی ہے کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں سعودی سفارتی ذرائع بھی معاملے پر حیران و پریشان ہیں۔
کرپشن کے ڈسے حجاج کی ارض مقدس سے واپسی کے ساتھ ہی بدانتظامی اور بدعنوانی کی داستانی ملک بھر میں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔ وزیرِ مذہبی امور کی طرف سے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کے خلاف ہرجانے کے نوٹس پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور حامد سعید کاظمی کو فورا واپس طلب کر لیا گیا ہے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ان سے استعفٰی لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکریٹری مذہبی امور آغاقزلباش اور جوائنٹ سیکریٹری حج راجہ آفتاب کی معطلی کا امکان بھی ہے۔ وزیر مذہبی امور کے دعوؤں پر سعودی حکومت بھی پریشان ہے جب کہ حج ٹورز آپریٹرز نے بھی کرپشن کی شکایات شروع کر دی ہیں انہوں نے انکوائری میں ثبوت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے بھی حامد سعید کاظمی پر الزامات عائد کیئے ہیں۔
پڑھنا جاری رکھئے۔۔۔