نیل گائے یا نیل گاؤ وسطی و شمالی بھارت اور مشرقی و جنوبی پاکستان پاکستان میں بکثرت پایا جانے والا ایک چرند ہے اور اسے برصغیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے سب سے بڑے چرندوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست البامہ اور ٹیکساس میں بھی ان کی کامیاب افزائش کی گئی ہے۔
یہ جانور چار سے پانچ فٹ اونچائی اور چھ سے ساڑھے چھ فٹ لمبائی کا حامل ہوتا ہے۔جبکہ اس کی پونچھ کی لمبائی چالیس سے پینتالیس سینٹی میٹر ہوتی ہے۔عمومی طور پر 120 سے 240 کلوگرام وزن کی حامل ہوتی ہے۔پیدائش کے وقت اس کے بچھڑے کا وزن تقریبا 13 سے 16 کلوگرام تک ہوتا ہے جس کی پیدائش 8 ماہ کے حمل کے وقفے سے عمل میں آتی ہے۔جو اٹھارہ ماہ کی عمر میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے اور اوسطا 21 سال کی عمر حاصل کرتا ہے۔
مادہ نیل گائے ہلکا بھورا رنگ لیئے ہوتی ہے جبکہ نر کا رنگ نیلا سرمئی ہوتا ہے پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔