نواز شریف کے وعدئے اورکرپشن کا خاتمہ
سب سے پہلے تو گیارہ مئی 2013 کے الیکشن میں کامیابی پرمحترم نواز شریف اور ان کی آنے والی حکومت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اپنی الیکشن مہم کے دوران نواز شریف نے اپنی قوم سے بہت سے وعدئے کیے ہیں ، وہ سابقہ حکومت کی کرپشن پر بھی بہت برسے ہیں، آج قوم نے انکو یہ اختیار دئے دیا ہے کہ وہ اپنے وعدئے پورئے کریں، پاکستانی قوم اُن سے امید کرتی ہے کہ وہ اپنے وعدئے ضرور پورئے کرینگے۔
یہ بات یاد رکھنی ہوگی کہ نواز شریف ایک ایسے وقت میں اس ملک کے وزیراعظم بننے والے ہیں جبکہ گذشتہ پانچ سال کے دوران پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت کے دور میں بدترین کرپشن، دہشت گردی، ٹارگیٹ کلنگ، توانائی کا بدترین بحران، بری گورننس، معیشت کی بدحالی اورغربت کےساتھ ساتھ اندرونی و غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا ، مشرف دور کے 34 بلین ڈالر کے قرضے پانچ سال میں ڈبل ہوگے، 62 روپے کا ڈالر اب 100 روپے کا ہے، ملک کے تمام ادارئے تباہ ہوچکے ہیں۔ مسائل سے گھرئے اس پاکستان میں بے شمار مسائل ہیں لیکن اگرچار بنیادی مسائل کے حل پر پوری توجہ دی جائے تو امید ہے کہ بہت سے مسائل بھی خودبخود حل ہوجاینگے۔ ہمارئے چار بنیادی مسائل ہیں: کرپشن، دہشت گردی، توانائی کا بحران، معیشت کی بحالی۔ کیونکہ یہ چاروں مسائل اسقدر گھمبیرہیں کہ ایک مضمون میں اُن کااحاطہ کرنا نہ صرف مشکل بلکہ شاید میرئے لیے ناممکن بھی ہے۔ لہذا آج اس مضمون میں صرف کرپشن کے مسلہ پر بات ہوگی۔
پڑھناجاری رکھئے…