فہرست
نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے علیحدہ کرنے کا اعلان
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے وزراء کو پنجاب کابینہ سے علیحدہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک موڑ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، جس پر ہمیں بہت طعنے سننا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ خلوص دل کے ساتھ میثاق جمہوریت پر عمل کی کوشش کی۔ کوشش تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی حدود میں رہے اور جمہوریت چلتی رہے ، حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کرتے رہے،