فہرست
نام زندہ رکھتے ہیں….!
نام اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ انسان کے کام اچھے یا برے ہوتے ہیں۔ برے کارنامے نام بدنام کردیتے ہیں اور اچھی کارکردگی نام کو دوام بخش دیتی ہے۔ مولانا حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی،دو ایسی شخصیات ہیں کہ جب بھی حج کا ذکر ہو گا تاریخ ان ناموں کو یاد رکھے گی۔ یوں تو زرداری حکومت نے بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں مگر حج کرپشن اور اعظم سواتی کی برطرفی وہ اقدام ہیں جس نے حکومت کی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ”حج کرپشن“ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ آصف علی زرداری نے پاکستان کو بدنام کیا ہے جبکہ مولانا حامد سعید کاظمی نے اسلام کو بدنام کیا ہے۔ حق گوئی وزارت سے بڑا عہدہ ہے جو اعظم سواتی نے حاصل کر لیا ہے۔ دولت اور عہدہ آنی جانی چیز ہے مگر عزت ایک بار چلی جائے تو لوٹ کر نہیں آتی۔ سعید کاظمی لاکھ بیانات بدلیں، لاکھ دلائل دیں مگر اپنی پیشانی پر لگے دھبے کو کبھی دھو نہیں سکیں گے۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کی بدنامی ہےں اور حامد سعید علماءکرام کی۔