موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

Music-in-the-light-of-Islam-and-modern-science-by-Dr.-Gohar-Mushtaq :: موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

کتاب کا تعارف

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق کی موسیقی کے ہولناک نقصانات پر اردوزبان میں لکھی گئی سب سے مفصل کتاب ہے جس میں اسلام و دیگر تہذیبوں کے ساتھ ساتھ موسیقی کے حامیوں کی آراء پیش کر کے واضح کیا گیا ہے کہ موسیقی ہرشکل میں انسانیت کے لئے نقصان دہ ہے، جس سے صرف شیطان کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اور یہ بات بالکل غلط ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے، حقیقت یہ ہے کہ گمراہی کی طرف لے جاتی ہے اور انسان کو جہنم کی غذا بنا ڈالتی ہے۔ ڈاکٹر گوہر مشتاق کی یہ شاندار تخلیق اردو لٹریچر میں ایک خوبصورت اور جذبہ انگیز اضافہ ہے۔

Music-in-the-light-of-Islam-and-modern-science-by-Dr.-Gohar-Mushtaq :: موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق
موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

موسیقی کے جتنے زیادہ نقصانات ہیں، اس کا قلع قمع کرنے کے لئے اس قدر زیادہ کوشش نہیں کی جاتی حالانکہ جتنا کام برائی کو پھیلانے کے لئے شیطان کے ایجنٹ کر رہے ہیں، اہل ایمان کو کم ازکم اتنا کام تو نیکی کو پھیلانے کا کرنا چاہئے۔چند سال قبل پنجاب میں آئی جی جہانزیب برکی نے اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ میں میوزک پر پابندی لگا دی تھی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  ورڈ پریس بلاگ کو ایک ہوسٹنگ سے دوسری پر منتقل کرنا

جب لاہور سے گجرات جانے والی ایک کوشٹر سیلابی نالے میں گرنے سے تیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اس گاڑی کے ڈرائیور نے اونچی آواز میں‌میوزک لگا رکھا تھا، بعض مسافروں نے اسے میوزک بند کرنے کو کہا لیکن وہ موسیقی کے زیر اثر، کسی اور ہی لے میں تھا، اس نے کسی کی نہ مانی اور خود بھی زندگی سے محروم ہوا اور اسکی گاڑی کے مسافروں میں سے بھی تین چار افراد کے علاوہ کوئی نہ بچ سکا۔ میوزک کی مدہوشی میں ہونے والے حادثات میں سے یہ ایک واقعہ تھا اس واقعے کے چند زوز بعد ہی وہ پابندی بھی ہوا ہو گئی جو آئی جی پنجاب نے لگائی تھی۔

قارئین سے گزارش ہے کہ یہ کتاب اس تک ضرور پہنچائیں جو موسیقی کا رسیا ہو اور اس کے ذریعے موسیقی کا زہر دوسروں کے کانوں میں اتر رہا ہو۔ پھر جب اسے ہدایت ہو حاصل ہو جائے تو وہ بھی اس کتاب کو کم ازکم ایک اور فرد تک پہنچائے۔یوں ان شاء اللہ ایک کے بعد دوسرے فرد تک ہدایت کا نور پہنچتا جائے گا اور معاشرتی اصلاح کی ایک مضبوط لہر پیدا ہو جائے گی۔

مصنف ڈاکٹر گوہرمشتاق کا تعارف

ڈاکٹر گوہر مشتاق نے ایف ایس سی تک تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ چلے گئے۔ وہاں پر انیس سو پچانوے میں سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے یارک کالج سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور پورے کالج میں ٹاپ کر کے Valedictorian Student کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈاکٹر گوہر نے کمیسٹری میں نیو جرسی ریاست کی رٹگرز یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور 2001 میں رٹگرز سے بایوفزیکل کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  بوڑھے ماں باپ کے حقوق

رٹگرز یونیورسٹی میں 2000 میں ڈاکٹر گوہر کو ٹیچنگ میں بہترین کارکردگی پر Graduate Teaching Excellence Award ملا۔ ڈاکٹر گوہر نے مذہبی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی، پھر بالاکوٹ کے قاری محمد نذیر سے علوم شریعت اور علوم طریقت حاصل کیئے۔ امریکہ میں طویل عرصہ تک ڈاکٹر گوہر نے مختلف علماء سے اسلامی علوم حاصل کیئے ان کے اساتذہ میں سے چند کے نام یہ ہیں۔

  • فیصل آباد کےمولانا عبدالرحمٰن بٹ کاشمیری نیویارک میں مسجد ام القرٰی کے امام
  • مصر کے شیخ محمد اسمائیل محمود الازھری شیخ ابوزھرہ مصری کے شاگردِ رشید
  • ڈاکٹر احمد حسین صقر لبنان
  • مفتی عبدالرحمان ابن یوسف مانگیرا برطانیہ
  • امام طارق شبی تونس

ڈاکٹر گوہر مشتاق مغرب کے تعلیم یافتہ سائنسدان ہونے کے علاوہ اسلامی علماء کے فیض یافتہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریروں میں قدیم اور جدید کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی اداروں، مساجد اور اسلامی سینٹروں میں اسلام اور سائنس کے موضوعات پر لیکچرز اور جمعے کے خطبات دیتے رہتے ہیں۔ انگلیش اور اردو زبان میں بہت سی اسلامی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی انگریزی کتابوں کی تفصیلات انٹرنیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر گوہر کی اردو کتب جو انہوں نے کمال مہربانی سے اردونامہ فورم کے قارئین کے لئے مفت فراہم کی ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

  1. ایک آنکھ والا دجال
  2. موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں
  3. انسانی دل اور قبولِ اسلام ۔ ایک مذہبی اور سائنسی تجزیہ
  4. معرکہ روح و بدن
  5. پردہ : عقلمند خواتین کا انتخاب
  6. دجالی دور اور مسلم نوجوان
  7. داڑھی کی اہمیت، قرآن و سنت اور جدید سائنس کی روشنی میں
  8. ویلنٹائن ڈے۔ بت پرست رومیوں کا تہوار
  9. سورۃ الواقعہ کی سائنٹفک تفسیر
  10. سورۃ یٰسن کی تفسیر: کتاب و سنت اور جدید تحقیقات کی روشنی میں
  11. تزکیہ نفس، اسلام اور جدید علم نفسیات کی روشنی میں
  12. روزے کے روحانی اور طبی فوائد۔ قرآن، حدیث اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں
  13. اللہ کی مدد کیوں نہیں آ رہی؟
  14. مسلم نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ
  15. تاریخ کا سبق
  16. عرش الٰہی سے لٹکتی قندیلوں میں، سبز پرندوں کے دلوں میں
یہ بھی ضرور پڑھیں:  ہمارے روزمرہ استعمال ہونے والے پھلوں کے فائدے اور نقصانات

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق آن لائن پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نیچے موجود بٹنوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجئے۔

[button color=”red” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/sdf75pn375mk7mp/Mosiqee_aur_Science_%25D9%2585%25D9%2588%25D8%25B3%25DB%258C%25D9%2582%25DB%258C_%25D8%25A7%25D8%25B3%25D9%2584%25D8%25A7%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2588%25D8%25B1_%25D8%25AC%25D8%25AF%25DB%258C%25D8%25AF_%25D8%25B3%25D8%25A7%25D8%25A6%25D9%2586%25D8%25B3_%25DA%25A9%25DB%258C_%25D8%25B1%25D9%2588%25D8%25B4%25D9%2586%25DB%258C_%25D9%2585%25DB%258C%25DA%25BA_.PDF/file” ]کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

[button color=”blue” size=”medium” link=”http://www.mediafire.com/file/sdf75pn375mk7mp/Mosiqee_aur_Science_%25D9%2585%25D9%2588%25D8%25B3%25DB%258C%25D9%2582%25DB%258C_%25D8%25A7%25D8%25B3%25D9%2584%25D8%25A7%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2588%25D8%25B1_%25D8%25AC%25D8%25AF%25DB%258C%25D8%25AF_%25D8%25B3%25D8%25A7%25D8%25A6%25D9%2586%25D8%25B3_%25DA%25A9%25DB%258C_%25D8%25B1%25D9%2588%25D8%25B4%25D9%2586%25DB%258C_%25D9%2585%25DB%258C%25DA%25BA_.PDF/file” ]کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے[/button]

71 / 100

Share:

اردونامہ پر تازہ ترین

Artificial Sweeteners
اردونامہ سے انتخاب

The Safety of Artificial Sweeteners: Is Sucralose (Splenda/Sucral) Safe for Daily Use?

Artificial sweeteners, including sucralose, have revolutionized the way we enjoy sweet flavors while managing calorie intake. Sucralose, marketed under the brand name Splenda, is one of the most popular sugar substitutes worldwide. But is sucralose safe for daily use? Let’s delve into its safety profile, uses, and potential risks to provide the ultimate guide for making informed choices.

Read More »
Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time
اردو افسانہ

Top 10 Most Romantic Urdu Navils of All Time

If you’re a fan of Urdu literature, diving into romantic Urdu navils offers a profound journey into love, sacrifice, and emotional depth. This post explores ten of the most cherished Urdu navils that continue to captivate readers with their powerful storytelling, unique characters, and timeless themes. Below, you’ll find summaries, extensive reader reviews, and download links for these unforgettable Urdu navils.

Read More »
Top 10 Recent Good Urdu Novels
اردو کتب :: Urdu Books

Top 10 Recent Good Urdu Novels

Exploring the world of good Urdu novels brings a rich collection of stories that capture the depth of human emotions, societal conflicts, and timeless themes of love, faith, and resilience. Whether you’re a seasoned reader or just beginning your journey with Urdu literature, these ten good Urdu novels offer fresh narratives that resonate with contemporary readers. Urdu Nama Blog brings each novel here includes a detailed storyline, in-depth reader reviews, and a link for Free Download PDF.

Read More »
اردونامہ سے انتخاب

Mastering Prompt Engineering for ChatGPT and Large Language Models: The Ultimate Guide

The field of prompt engineering has transformed the way we interact with artificial intelligence, especially with powerful large language models (LLMs) like ChatGPT. Whether you’re a professional aiming to improve productivity or an AI enthusiast, mastering prompt engineering is invaluable. In this guide, we’ll explore everything from foundational principles to advanced techniques that can help you harness the true power of AI. A very useful article for Urdu Nama Readers.

Read More »

جملہ حقوق محفوظ © 2024